کتاب شناسی امام مہدی(علیہ السلام)



دوسرا محور خود ”مہدی باوری کے عقیدہ“ کی تحقیق کا ذمہ دار ھے جو ایک دینی ایمان کے قائم مقام ھے اور درج ذیل مسائل کی وضاحت کے باب میں ھے:

مہدی باوری کے اجزا و عناصر

مہدی باوری کے آثار و نتائج

مہدی باوری (عقیدہ مہدی) کی وسعت

مہدویت کے معتقدین کی ذمہ داریاں

اس اعتقاد کو محکم کرنے کی راھیں

کفر جھانی اور مسلط نظام کا مہدی باوری سے ٹکراوٴ

دینی ادب اور عقیدہ مہدی

جو مطالب استاد العمیدی نے اپنی کتاب ”المہدی المنتظر فی الفکر الاسلامی“ میں ذکر کئے ھیں اگر تسامح اور چشم پوشی سے کام لیا جائے تو سارے کے سارے پھلے حصے سے مربوط ھیں۔ کیونکہ ان کی کتاب کا محور در حقیقت مہدویت کے بارے میں ”احمد الکاتب“ کی ابھام آفرینی اور شبہہ کا جواب ھے مہدویت کے بارے میں جو ”مہدی شناسی“ کے محور سے مربوط ھے۔ نہ کہ ”مہدی باوری یعنی عقیدہ مہدی“ کے محور سے، اس لحاظ سے مقدمہ اور کتاب کی چار فصل ”المہدی المنتظرفی الفکر الاسلامی“ مترجم کے تعلیقات کے ھمراہ کتاب کے پھلے حصے میں ”موعود شناسی“ کے عنوان سے آئے ھیں اور مترجم کے اضافات نے ”مہدی باوری“ کے باب میں دوسرے حصہ کی تشکیل دی ھے۔

در حقیقت پھلے حصے کے مباحث کلامی اور تاریخی رنگ لئے ھوئے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 next