زندگی کے حقائق کا صحیح ادراک اور عمر کا بہتر استفادہ



 

” یَا اَباذرَ ! لَوْ نَظَرْتَ اِلَی الاَجلِ وَ مَسِیرِہِ لَاَبغَضْتَ الْاَمَلَ وَ غُرُوْرَہ“ُ

 

اے ابوذرۻ! اگر موت کے بارے میں سوچ لواور یہ کہ کس تیز رفتاری سے تیری طرف آرہی ہے ، تو آرزو اور اس کی فریب کاری سے دشمنی کرو گے ۔

 

آرزوؤں اور ان کی فریب کاریوں سے مقابلہ اور جنگ کرنے کی بہترین راہ یہ ہے کہ اپنی موت کی فکر میں رہو اور جان لو کہ اجل ، طولانی آرزوؤں کو ناکام بنا دیتی ہے اور انسان کو ناامیدی کے عالم میں دوسری دنیا کی طرف لے جاتی ہے ، امیر المؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں :

 

” وَمَنِ اسْتَشْعََرَ الشَّغَفَ بِھَا ، مَلَاٴَتْ ضَمِیْرَہُ اَشْجاناًلَھُنَّ رَقْصٌ عَلٰی سُوَیْداءِ قَلْبِہِ ھَمُّ یَشْغَلُہُ وَ غَمٌّ یَحْزُنُہُ ، کَذٰلِکَ حَتّٰی یُوْخَذَ بِکَظْمِہِ فَیُلْقیٰ بِالْفَضَاءِ “ ۱#

 

” اور جس نے دنیا کی محبت کو دل میں جگہ دی ، وہ اندر سے غم و اندوہ سے بھر جائے گا اور یہ غم و آلام اس کے دل میں موجزن ہوں گے ، ایک مسلسل اور حزن سے بھرا غم یہاں تک اس کی سانس رک جائے گی اور ایک گوشہ میںپڑی اس کی زندگی کی رگیں کٹ جائیں گی ۔“‘



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next