شیعه منابع پر ایک سرسری نظر



کتاب اعیان الشیعہ کی ارزش و اھمیت ھمارے بیان سے باھر ھے اس لئے کہ یہ کتاب تاریخی معلومات اورمعارف کا ایک ایسا دریا ھے جس کی گھرائی تک ھم نھیں پھنچ سکتے اور نہ ھی پوری طرح سے اس پر مسلط ھوسکتے ھیں کہ جس سے اس کا اندازہ لگائیں اور اس کے بررسی کریں بلکہ ا پنی توانائی کے مطابق اس سے استفادہ کریں، قلم کی فصاحت و بلاغت، مطالب کی گھرائی، مباحث کا نفوذ، عناوین کی تقسیم بندی اور منطقی ترتیب جیسے پھلو اس کتاب کے خاص امتیازات ھیں۔

 Ø§Ø³ کتاب Ú©Û’ بارے میں تنقیدی اعتبار سے ایک جزئی اشارہ کیا جاسکتا Ú¾Û’ جیسے شیعہ Ú©Û’ دوسرے ناموں Ú©ÛŒ بحث بھت مختصر Ú©ÛŒ گئی Ú¾Û’ اور صرف امامیہ، متاٴولہ، قزلباش، رافضیہ،جعفر یہ ا ورخاصہ جیسے Ú¾ÛŒ Ú©Û’ ناموں Ú©Ùˆ شمار کیا گیا Ú¾Û’ [5]جبکہ جو نام شیعوں پر صادق آتے ھیں وہ اس سے کھیں زیادہ ھیں فقط Ù¾Ú¾Ù„ÛŒ صدی میں علوی،ترابی،حسینی وغیرہ نام شیعوں Ú©Û’ بارے میں بیان Ú¾Ùˆ ئے ھیں۔

دوسرا اعتراض جو اس کتاب پر ھو سکتا ھے وہ معنای شیعیت اوراس کے حدود کے بارے میں ھے، بعض ایسے اشخاص کو موٴلف نے شیعہ شمار کیا ھے جن کو خود شیعہ علمائے رجال شیعہ نھیں جانتے، اس لئے کہ اگر چہ یہ لوگ سیاسی اعتبار سے شیعہ تھے لیکن اعتقادی اعتبار سے شیعہ نھیں تھے یعنی سی اسی کشمکش میں اھل بیت(علیہ السلام) کے طرفدار تھے لیکن عقائد کے لحاظ سے اھل بیت(علیہ السلام) کے سرچشمہ سے استفادہ نھیں کرتے تھے۔

تیسرا اعتراض یہ کہ ایک فصل کو اس بحث سے مخصوص کرنا چاھیے تھا اور کتاب کے شروع میں کھنا چا ھیے تھا کہ شیعوں سے مراد کون لوگ ھیں۔

<۴> تاریخ الشیعہ

کتاب تاریخ شیعہ کے موٴلف علامہٴ بزرگ مرحوم شیخ محمد حسین مظفر ھیں یہ کتاب تاریخ تشیع کا ایک اھم ماخذ و منبع ھے یہ کتاب متعدد بار چھپ چکی ھے اور استاد ڈاکٹر سید محمد باقر حجتی صاحب کے توسط سے فارسی میں بھی اس کا ترجمہ ھوچکا ھے۔

مرحوم مظفر نے تاریخ شیعہ کو دور پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لے کر اپنے زمانے تک مورد بحث قراردیا ھے جو بیاسی عناوین پر مشتمل ھے بطور کلی اس کتاب کے عناوین کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ھے:

 <Û±>تشیع Ú©ÛŒ وسعت Ú©Û’ زمانے

 <Û²>شیعہ نشین علاقے

 <Û³>شیعہ حکومتیں

مرحوم مظفر جو ایک عظیم مصنف، عالم، ماھر صاحب قلم اور انشاء پردازی میں بھرپور تجربہ رکھتے تھے جن کے قلم میں روانی اور طرز تحریر کی خوبی کے علاوہ قادر الکلامی اور استحکام بھی پایا جاتا ھے۔ کتاب تاریخ شیعہ کی ایک خوبی اور امتیاز یہ بھی ھے کہ روئے زمین پرھر زمانہ میں شیعوں کے پائے جانے کے بارے میں تحقیق کی گئی ھے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next