شیعه منابع پر ایک سرسری نظر



الجمل یا نصرةالجمل شیخ مفیدکی یہ کتاب ارزش مند منابع میں سے ایک ھے کہ جس میں جنگ جمل کے حالات کی تحقیق کی گئی ھے چونکہ یہ کتاب حضرت علی(علیہ السلام) کی پھلی جنگ جو آپ کی خلافت کے زمانے میں واقع ھوئی ھے اس کے متعلق ھے لہٰذا اس بات کی نشان دھی کرتی ھے کہ حضرت علی علیہ السلام کا مرتبہ عراق کے لوگوں کے درمیان آپ کے وھاں جانے سے پھلے کیا تھا۔

 <Û´>کتب رجال Ùˆ طبقات

علم رجال ان علوم میں سے ھے کہ جن کاربط علم حدیث سے ھے اور اس علم کا استعمال احادیث کی سند سے مربوط ھے، اس علم کے ذریعہ راویان حدیث اور اصحاب پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حالات زندگی کا پتہ چلتا ھے،رجال شیعہ میں اصحا ب پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ ائمہ معصومین(علیہ السلام) کے اصحاب کو بھی مورد بحث قرار دیا گیا ھے، علم رجال شناسی دوسری صدی ھجری سے شروع ھو ا اور آج تک جاری ھے اور زمانہ گزرنے کے ساتھ ساتھ ا س میں تکامل وترقی ھوتی جارھی ھے، اھل سنت کی بعض معروف ومعتبر کتابیں اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل ھیں :

<۱>الاستیعاب فی معرفة الاصحاب، ابن عبدالبرقرطبی ۴۶۳ھ

<۲> اسد الغابہ فی معرفةالصحابہ، ابن اثیر جزری ۶۳۰ھ

<۳> تاریخ بغداد، خطیب بغدادی ۴۶۳ ھ

<۴> ا لاصابہ فی معرفة الصحابہ، ابن حجر عسقلانی

اسی طرح شیعوں کی بھی اھم ترین کتابیں درج ذیل ھیں :

<۱>اختیار معرفة الرجال کشی،شیخ طوسی ۴۶۰ھ

<۲>رجال نجاشی(فھرست اسماء مصنفی الشیعة)

<۳>کتاب رجال یا فھرست شیخ طوسی



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next