جھوٹ کے بارے میں آٹھ نکاتDeprecated: Function eregi_replace() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 99 Deprecated: Function split() is deprecated in /home/urdalshia/public_html/page.php on line 103 ١:رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 'ایک گھر میں مہمان تھے'صاحب ِ خانہ کی بیوی جو ہاتھ میں ایک چیز لئے ہوئے تھی' اسنے اپنے بچے کو پکار کر کہا کہ :ادھر آئو میں تمہیں یہ چیز دوں گی۔یہ دیکھ کر آنحضرت ۖ نے فرمایا:اگر بچے کے آنے پر تم نے اسے یہ چیز نہ دی تو تمہارے نامۂ اعمال میں ایک جھوٹ لکھ دیا جائے گا۔ ٢:جھوٹ صرف زبانی ہی نہیں ہوتا۔انسان اپنے عمل سے بھی جھوٹ بولتا ہے'مثلاً: سچی بات کو جھٹلانا 'جھوٹ ہے۔ ریا اور دکھاوا کرنے والا جھوٹا ہوتا ہے۔ جھوٹی بات تحریر کرنے والا بھی جھوٹا کہلاتا ہے۔ اچھے مال کی بجائے 'برے مال کو اچھا بناکر پیش کرنا بھی جھوٹ ہے۔ جھوٹا اشارہ کرنا بھی جھوٹ بولنے ہی کی طرح ہے۔
|