جھوٹ کے بارے میں آٹھ نکات



            فقہا اصطلاحاً جسے روزہ کہتے ہیں'اگرچہ وہ درست ہے اورایسا روزہ رکھنے والا انسان اپنے فریضے سے سبکدوش ہوجاتا ہے لیکن اس روزے Ú©ÛŒ قبولیت Ú©Û’ لئے اسے دوسرے امور سے بھی پرہیز کرنا چاہئے Û” یعنی اسے تمام گناہوں Ú©Ùˆ ترک کر دینا چاہئے۔

            کہتے ہیںکہ : انسان کا روزہ اسی صورت میں کامل ہوتا ہے اور درجۂ قبولیت Ú©Ùˆ پہنچتا ہے جب اس Ú©Û’ تمام اعضاء Ùˆ جوارح بھی روزے سے ہوں۔ یعنی وہ اپنی آنکھوں Ú©Ùˆ اس سے مربوط گناہوںسے اور زبان' ہاتھ اور پائوں Ú©Ùˆ ان سے مربوط گناہوں Ú©Û’ ارتکاب سے باز رکھے۔ روزے Ú©Û’ دنوں میں مجمو عی طور پرتمام گناہوں Ú©Ùˆ ترک کر دے ۔ایسے روزے Ú©Ùˆ روزہ ÙŽ خواص کہا جاتا ہے۔

            اس سے بھی بلند درجے پر خواص الخواص لوگوں کا روزہ ہوتا ہے۔ اس روزے کا مطلب یہ ہے کہ روزہ دار ' انسان گناہ سے بچنے 'اورجن چیزوں Ú©Ùˆ فقہ Ù†Û’ روزہ توڑنے کا موجب قرار دیا ہے ان سے پرہیز Ú©Û’ ساتھ ساتھ اپنے قلب Ú©Ùˆ بھی خدا Ú©Û’ سوا کسی اور جانب توجہ سے باز رکھے' خدا Ú©Ùˆ حاضر Ùˆ ناظر اور اپنے آپ Ú©Ùˆ اسکی ضیافت میں محسوس کرے Û”

            علمائے اخلاق Ù†Û’ یہ بات اپنی طرف سے نہیں کہی بلکہ اسے اہلِ بیت Ú©ÛŒ احادیث سے اخذ کیا ہے۔ ایسی ہی ایک حدیث بطورِ مثال پیش ہے:

''محمد بن عجلان قال : سمعت ابا عبداﷲ علیہ السلام یقول : لیس الصیام من الطعام والشراب ' ان لایأکل الانسان ولا یشرب فقط' ولکن اذا صمت فلیصم سمعک و بصرک ولسانک و بطنک و فرجک' واحفظ یدک و فرجک' واکثر السکوت الامن خیر وارفق بخادمک۔''

''محمد بن عجلان کہتے ہیں : میں Ù†Û’ اما Ù… جعفر صادق  سے سنا ہے کہ آپ  فرما رہے تھے : روزہ صرف کھانا پینا ترک کر دینے کا نام نہیں 'بلکہ جب تم روزے سے ہو تو تمہارے کان' آنکھ' زبان' Ø´Ú©Ù… اور شرم گاہ Ú©Ùˆ بھی روزہ دار ہونا چاہئے۔ اپنے ہاتھ اور شرم گاہ Ú©ÛŒ بھی حفاظت کرو' اچھی گفتگو (کرنا چاہو تو بولا کرو 'اس)Ú©Û’ سوااکثر خاموش رہا کرو۔ جب روزے سے ہو تو اپنے خادم سے نرم برتائو کرو۔'' (وسائل الشیعہ Ù€ ج Ù§ Ù€ ص ١١٨)

            امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

'' اذا صمت فلیصم سمعک وبصرک من الحرام والقبیح ودع المراء واذی الخادم ' ولیکن علیک وقار الصیام ولا تجعل یوم صومک کیوم فطرک۔''

''جب روزے سے ہو تواپنے کان اور آنکھ کو حرام اور نا پسندیدہ کاموں سے بچائے رکھو 'جدال نہ کرو' اور خادم کو اذیت دینے سے پرہیز کرو۔تم سے روزے دارکا وقار و متانت ظاہر ہونا چاہئے۔جس دن تمہارا روزہ ہو' وہ دن اس دن کی مانند نہ ہو جس دن تمہارا روزہ نہیں ہوتا ۔ ''

                                        ÙˆØ³Ø§Ø¦Ù„ الشیعہ Ù€ ج Ù§ Ù€ ص ١١٧)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next