حضرت امام مهدی(ع) کی ولادت کے متعلق علمائے اھل سنت کا اعتراف



محمد باقر جو علم کے کس مرتبہ پر فائز تھے اور جعفر کو تمام لوگوں کے درمیان صادق اور سچا کھو

موسی ھمان کاظم است و فرزندش علی است او را بہ ”رضا“ملقب ساز کہ منزلتش بس رفیع است

موسی وھی کاظم ھیں اور ان کے فرزند علی انھیں ”رضا“ کے لقب سے یاد کرو کہ ان کی قدر و منزلت عظیم و بلند ھے

محمد تقی قلبش آباد است  وعلی النقی درّ سخنانش منتشر است

محمد تقی کے ذکر سے دل کو آباد کرو اور علی نقی کی گفتگو کے موتی بکھرے ھوئے ھیں

 ÙˆØ­Ø³Ù† عسکری کہ پاک Ùˆ مطھر است  ومحمد مہدی کہ ظھور خواھد کرد[21]

اور حسن عسکری پاک و پاکیزہ ھیں اور محمد مہدی ظھور کریں گے

 Û¸Û”احمد ابن یوسف ابوالعباس قرمانی (Ù… ۱۹ا۱۰ھ) Ø› وہ اپنی کتاب Ú©ÛŒ گیارھویں فصل میں لکھتے ھیں:

ابو القاسم محمد حجت خلف صالح ان کی عمر مبارک آپ کے والد کی شھادت کے وقت پانچ سال سے زیادہ نھیں تھی اور خداوند سبحان نے جیسا کہ ”یحییٰ“(علیہ السلام) کو عہد طفولیت میں حکمت تعلیم دی ھے ان کو بھی اس عمر میں حکمت عطا کی۔ وہ میانہ قد، خوبصورت اور اچھے بال، ستواں ناک، درخشاں اور بلند پیشانی کے مالک تھے اور تمام علماء اس بات پر اتفاق نظر رکھتے ھیں کہ یہ مہدی(علیہ السلام)، وھی آخر زمانہ میں قیام کرنے والے ھیں[22]

اور آپ کے ظھور کے بارے میں خبریں بہت زیادہ ھیں اور آپ کی نور افشانی پر کثرت سے احادیث پائی جاتی ھیں نیز یہ کہ آپ کی تابش اور درخشندگی سے زمانے کی ظلمتیںچھٹ جائیںگی چونکہ شب کے سینہ میں روح پھونکنے اور روئے زمین پر اپنے عدالت کے نور کو وسیع کرنے میں ماہ کامل کی نورانیت اور درخشندگی سے کھیں زیادہ دلالت کرتی ھیں[23]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next