حضرت امام مهدی(ع) کی ولادت کے متعلق علمائے اھل سنت کا اعتراف



اس کے بعد شعر کھا ھے جس کا مطلع یہ ھے:

ھمانا این خلف وحجت را خدا وند تائید کردہ است

یقیناً اس خلف اور حجت کی خدا نے تائید و نصرت کی ھے

این راہ روشن و حق است کہ خداوند فضائل اخلاقی بہ وی دادہ است[15]

یہ راہ حق اور روشن ھے کہ خداوند عالم نے انھیں اخلاقی فضائل سے مالا مال کیا ھے

۳۔ سبط ابن جوزی حنبلی (م ۶۵۴ھ) ؛کہتا ھے:

وہ محمد ابن حسن ابن علی ابن محمد ابن علی ابن موسیٰ الرضا ابن جعفر ابن محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب (ع)ھیں ان کی کنیت ”ابو عبداللہ اور ابوالقاسم“ ھے۔ وھی خلف، حجت اور صاحب الزمان، قائم، اور منتظر، ائمہ حضرات کے جانشین اور آخری فرد ھیں[16]

۴۔ محمد ابن یوسف عبداللہ کنجی شافعی (۶۵۸ھ میں قتل کئے گئے) کنجی اپنی کتاب کے آخری صفحہ میں امام حسن عسکری(علیہ السلام) کے بارے میں لکھتے ھیں:

وہ مدینہ میں ربیع الثانی کے مھینہ ۲۳۲ھ میں پیدا ھوئے اور جمعہ کے دن ۸/ربیع الاول ۲۶۰ھ میں شھید کردیئے گئے اس وقت آپ کی عمر مبارک ۲۹/سال تھی۔ وہ ”سامرا“ میں واقع اپنے اسی گھر میں سپرد لحد کئے گئے جس میں آپ کے والد گرامی مدفون تھے اور اپنے بیٹے کو جانشین کے عنوان سے متعارف کرایا یعنی امام منتظر کا، خدا کا ان پر درود و سلام ھو، اور ھم کتاب کو ختم کریں گے اور صرف ان کا تذکرہ کریں گے۔

 Ø§Ø³ Ù†Û’ امام مہدی محمد ابن حسن العسکری(علیھما السلام) Ú©Û’ بارے میں ایک مستقل کتاب Ù„Ú©Ú¾ÛŒ Ú¾Û’ اور اس کا نام ”البیان فی اخبار صاحب الزمان“ رکھا Ú¾Û’ کہ جو کفایة الطالب Ú©Û’ آخر میں زیور طبع سے آراستہ ھوئی Ú¾Û’ اور اس کتاب میں بہت سارے مطالب Ú©ÛŒ تحقیق Ú©ÛŒ Ú¾Û’ اور آخر میں حضرت Ú©ÛŒ حیات کا اثبات کیا Ú¾Û’Û” کہ وہ عصر غیبت تمام ھونے Ú©Û’ بعد، اپنے ظھور اور قیام سے دنیا Ú©Ùˆ ظلم Ùˆ جور سے پر ھونے Ú©Û’ بعد عدل Ùˆ انصاف سے بھر دیں Ú¯Û’Û” [17]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next