فلسفہٴ نماز



نماز کے اثرات اور فوائد

نماز کے بھت سے فائدے اور اثرات ھیں جو کہ نمازی کی دنیاوی اور اخروی زندگی میں نمایاں ھوتے ھیں ۔ ان میں سے بعض کی طرف اشارہ کیا جا رھا ھے ۔

۱۔ گناھوں سے دوری کا ذریعہ

انسان ھمیشہ ایک ایسی قوی اور طاقتور چیز کی تلاش میں رھتاھے جو اسکوقبیح اور برے کاموں سے روک سکے تاکہ ایسی زندگی گذار سکے جو گناھوں کی زنجیر سے آزاد ھو ۔

قرآن کی نگاہ میں وہ قوی اور طاقتور چیز نماز ھے ۔

” ان الصلاة تنھی عن الفحشاء و المنکر “

 Ø¨Û’ Ø´Ú© نماز گناھوں اور برائیوں سے روکتی Ú¾Û’ Û”

اس آیت کی روشنی میں نماز وہ طاقتور اور قوی شئی ھے جو انسان کے تعادل و توازن کو حفظ کرتی ھے اور اسکو برائیوں اور گناھوں سے روکتی ھے ۔

۲۔ گناھوں کی نابودی کا سبب

چونکہ انسان جائز الخطا ھے اور کبھی کبھی چاھتے ھوئے یا نہ چاھتے ھوئے گناہ کا مرتکب ھو جاتا ھے اور ھر گناہ انسان کے دل پر ایک تاریک اثر چھوڑ جاتا ھے جو کہ نیک کام کے انجام دینے کی رغبت اور شوق کو کم اور گناہ کرنے کی طرف رغبت اور میل کو زیادہ کر دیتا ھے ۔ ایسی حالت میں عبادت ھی ھے جو کہ گناھوں کے ذریعہ پیدا ھونے والی تیرگی اور تاریکی کو زائل کر کے دل کو جلا اور روشنی دیتی ھے ۔ انھیں عبادتوں میں سے ایک نماز ھے ۔ خدا وندعالم نے فرماتا ھے :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 next