خلفاء کا مشکلات میں آپ(ع) کی طرف رجوع کرنا



 

اس سلسلہ میں متعدد واقعات موجود ھیں جن سے ظاھر ھوتا ھے کہ خلفاء ثلاثہ نے مشکل کے وقت آپ(ع) کی طرف رجوع کیا ھے یہاں تک کہ خلیفہ ثانی کئی مرتبہ یہ کھنے پر مجبور ھوگئے کہ :

          ”لا کنتُ لمعضلةٍ لیس لھا اٴبوالحسن ۔“

 Ù…یرے لئے کوئی ایسی مشکل نھیں Ú¾Û’ جس کا حل ابوالحسن (ع) Ú©Û’ پاس نہ Ú¾Ùˆ (یعنی ھر مشکل میں حضرت علی علیہ السلام مشکل کشاء ھیں )

اسی طرح حضرت عمر کا یہ قول ھے:

          لو لا علي Ù„Ú¾Ù„Ú©ÙŽ عُمر۔

 Ø§Ú¯Ø± حضرت علی علیہ السلام نہ ھوتے تو عمر ھلا Ú© Ú¾Ùˆ جاتا۔

چنانچہ اسی طرح کے کئی واقعا ت مشھور ھیں ھم ان سب کو شمار تو نھیں کر سکتے البتہ چند واقعات کا ذکر کر کے ثواب حاصل کرنا چاھتے ھیں ان میں سے چند واقعات مندرجہ ذیل ھیں !

حضرت ابو بکر کی پریشانی

ایک دن حضرت ابو بکر سے اللہ تعالی کے اس فرمان ”و فا کہة و ا با “ کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ قرآن میں موجود لفظ” اب “کا معنی نھیں جانتے تھے ۔

اور انھوں نے کھاکوئی آسمان مجھے سایہ نہ دے اور کوئی زمےن میرا بو جھ نہ اٹھائے یہ کس طرح ممکن ھے کہ اللہ کی کتاب میں اےسا لفظ ھو جس کو میں نہ جانتا ھوں۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next