خلفاء کا مشکلات میں آپ(ع) کی طرف رجوع کرنا



 Ø­Ø¶Ø±Øª عمر ان سے کھتے ھیں اس شخصیت Ú©Ùˆ جانتے Ú¾Ùˆ وہ Ú©Ú¾Ù†Û’ Ù„Ú¯Û’ نھیں جانتے، حضرت عمر Ù†Û’ کہا:  یہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام ھیں میں گواھی دیتا Ú¾ÙˆÚº کہ میں Ù†Û’ حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ ان Ú©ÛŒ شان میں کھتے ھوئے سنا Ú¾Û’ Û”

اِن السموات السبع والاٴرضین السبع لو وضعا في کفہ ثم وضع اِیمان علي في کفة لرجح اِیمان علی ۔

اگر ساتوں زمین و آسمان ترازو کے ایک پلڑے میں اور حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ایمان دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے ۔تو حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ایمان والا پلڑابھاری نظر آئے گا ۔[16]

عدت میں نکاح

مسروق ایک روایت اس طرح بیان کرتے ھیں کہ حضرت عمر کے پاس خبر پھنچی کہ قریش کی عورت نے اپنی عدت کے دوران کسی شخص سے شادی کر لی ھے۔ حضرت عمر نے ایک شخص کو ان کی طرف بھیجا کہ وہ انھیں ایک دوسرے سے جدا کر دے اور انھیں سزا دے اور ان سے کہہ دے کہ آئندہ کبھی بھی آپس میں شادی نہ کریں اور اپنا حقِ مھر بیت المال میں جمع کروا دیں ۔

یہ خبر لوگوں کے درمیان مشھور ھو گئی حضرت علی علیہ السلام تک بھی یہ خبر پھنچی تو آپ نے فرمایا: اللہ اس خلیفہ پر رحم کرے کہاں حق مھر اور کہاں بیت المال ؟

وہ دونوں تو جاھل تھے خلیفہ کو چاھیے کہ وہ ان دونوں کو سنت کی طرف پلٹاتا، جب آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کا حق مھر کے متعلق کیا حکم ھے ۔

حضرت نے فرمایا :

مھر تو اس عورت کا حق ھے اور اسی وجہ سے اس کے ساتھ( جماع) حلال ھوئی ھے۔ البتہ ان دونوں کو جدا کر دیا جائے اور انھیں کوڑے نہ لگائے جائیں پھلے وہ اپنی پھلی عدت مکمل کرے اور پھر دوسری عدت مکمل کرے پھر ایک دوسرے کو شادی کی دعوت دے سکتے ھیں جب یہ خبر حضرت عمر تک پھنچی تو اس نے کھااے لوگو اپنی جہالتوں سے نکل کر سنت کی طرف لوٹ آؤ۔[17]

عجمیوں کے خطوط اور حضرت عمر کی پریشانی

شبابہ بن سوار، ابوبکرھذلی سے روایت بیان کرتا ھے کہ ھم نے اپنے علماء اعلام سے یہ روایت سنی ھے کہ ھمدان، رے،اصفہان ،قومس،نہاوند کے رھنے والے اھل فارس نے ایک دوسرے کو خطوط لکھے۔ اور ایک دوسرے کی طرف اپنے نمائندے بھیجے کہ عرب کا بادشاہ جو اپنے پیروکاروں کے لئے دین لایا تھا اب وہ وفات پا گیا ھے۔

 Ø§Ø³ سے ان Ú©ÛŒ مراد حضرت نبی اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھی اور ان Ú©Û’ بعد جو بادشاہ بنا تھا تھوڑی مدت Ú©Û’ بعد وہ بھی مر گیا اس سے ان Ú©ÛŒ مراد حضرت ابوبکر تھی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next