جنگ بدر کی مختصر تاريخ



ب: فتح و کامیابی کے اسباب

اس میں شک نھیں کہ جنگ بدر میں کفار کو طاقت اور اسلحہ کے اعتبار سے مسلمانوں پر فوقیت حاصل تھی مگر مسلمانوں کو مختلف عوامل کی بناپر فتح حاصل ھوئی اور وہ عوامل، دین و اسلام پر ایمان و اعتقاد جیسی نعمت اور مدد خداوندی تھی۔

ھم دو اھم عنوانات کے تحت ان عوامل کی وضاحت کریں گے۔

۱۔ معنوی عوامل

۲۔ مادی اور عسکری عوامل

معنوی عوامل

رسول خدا(ص) نے خدا کے اس وعدہ کے مطابق کہ میں تمھیں قریش کے تجارتی قافلہ پر فتح یاب کروں گا لشکر اسلام کو ”ذفران“ میں پھونچا دیا اور یھی وعدہ ان کے لئے جنگ میں جراٴت و حوصلہ مندی کا سبب ھوا۔”و اذ یعدکم اللّٰہ احدی الطائفتین انھا لکم“”یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کررھا تھا کہ دونوں گروھوں میں سے ایک تمھیں مل جائے گا۔“

جس روز جنگی کاروائی ھونے والی تھی اسی دن کی شب میں بارش ھوئی جس کے دو فائدے ھوئے :

الف: مسلمانوں کی چونکہ بدر کے کنووٴں تک رسائی نھیں تھی کہ جس سے غسل کرتے اور خود کو ھر طرح کی نجاست سے پاک کرتے۔

ب: چونکہ بارش کثرت سے ھوئی تھی اس لئے دشمن کی سپاہ کیچڑ اور دلدل میں پھنس گئی اور اسے جنگ کی مشق کرنے کا موقع نہ مل سکا لیکن جس طرف مسلم سپاہ تھی وھاں کی زمین کنکریلی تھی جو بارش کے پانی سے مزید پختہ ھوگئی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 next