اسلام ميں معاشرتي حقوق



اگرکوئى شخص دوسرے کو قتل کرنے پر مجبور کرے تو قصاص خود قاتل پر هے نه مجبورکرنے والے پرـ اورعلى ابن رئاب کى روايت ميں آياهے که قتل کا حکم دينے والا قيد کر ديا جائے گا يهاں تک که مرجائےـ البته يه اس صورت ميں هے جب مجبور کيا گيا شخص بالغ اور عاقل هوــ[5]

البته تقيه کى حدود وقيود هيں که جنکى موجودگى ميں يه جائز هے بالخصوص جب معامله يهاں تک پهنچ جائے که دوسروں کى زندگياں خطرے ميں هوں تو يه بهت ضرورى هےـ

حديث شريف ميں هے که :

انما جعلت التقية ليحقن بها الدم، فاذا بلغ الدم فليس تقيةـ [6]

”تقيه خون کومحفوظ کرنے کے لئے جائزکياگياهے، لذا اگرخون کو پهنچ جائے توجائز نهيں هےـ“

دوم : حق شرافت وفضيلت

اسلام حق شرافت کو بهى حيات سے کم اهميت نهيں ديتا،اس سے مراد يه هے که انسان، انسان هونے کے ناطے شرافت، عزت اور توقير کا مالک هے لذا اسکى هتک حرمت کرنا جائز نهيں هے اور الله تعالى نے انسان کو بهت سارى مخلوقات پرفضيلت دى هے چنانچه ارشاد بارى تعالى هے :

و لقد کرمنا بنى آدم و حملناهم فى البر و البحر و رزقناهم من الطيبات و فضلنا هم على کثير ممن خلقنا تفضيلاـ [7]

”هم نے يقينا آدم کى اولادکوعزت دى اورخشکى اورترى ميں انهيں راسته دکهايا اور انهيں پاک وپاکيزه رزق عطا کيااوراپنى بهت سارى مخلوقات پرانهيں فضيلت عنايت کي“ـ

اورالله تعالى نے هرانسان کوشرافت کے زيورسے مزين کياهے البته ايک کرامت خاص طورپرصرف ان لوگوں کوحاصل هے جوخدائے تعالى سے کماحقه ڈرتے هيںـ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next