بچوں کے ساتھ پیغمبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم)کا سلوک



شیعوں کی احادیث کی کتابوں میں ائمہ اطہار علیہم السلام سے والدین کے وعدہ وفائی کے بارے میںبے شمار روایتیں نقل ہوئی ہیں،لیکن ہم اختصار کے پیش نظر یہاں پر انھیںذکر کر نے سے چشم پوشی کرتے ہیں ۔

 

٤۔بچے کو مشکلات سے آگاہ کرنا ۔

اپنے بچوں، خاص کر بیٹوں کو شخصیت اور حیثیت والابنانے کا مالک سبب یہ بھی ہے

..............

٩۔بحار الانور،ج٧٢،ص٢٩٥،امالی صدوق ص٢٥٢

١٠۔مستدرک الوسائل،ج٢،ص٦٢٦،وسائل الشیعہ ج٥،ص١٢٦طبع قدیم

کہ انھیں مشکلات سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں مشکلات سے مقا بلہ کرسکیں،کیونکہ بچوں کو عملی طور پر یہ سمجھنا چاہئے کہ ہر چیز کو حاصل کرنے کے لئے کوشش و زحمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کوئی بچہ مشکلات اور سختیوں سے آگاہ نہ ہو تووہ مستقبل میں زندگی کے گوناگوں مشکلات کے مقابلہ میں گھبرا جائے گا ۔یہ حقیقت ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام کی روایات میں بھی بیان ہوئی ہے ۔

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

''بہتر ہے کہ بچہ بچپنے میں زندگی میں پیش آنے والی سختیوںاور مشکلات سے دو چارہو،جوکہ حقیقت میںزندگی کا کفارہ ہے،تاکہ جوانی اور بوڑھاپے میں صبروبرد باری سے کام لے ۔(١١)''



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next