حضرت امام موسی کاظم عليه السلام



          ”اے بادشاہ ! میں ان Ú©Û’ قتل کرنے میں اپنے انجام اوراپنی عاقبت Ú©ÛŒ تباہی دیکھ رہاہوں اورسخت حرج محسوس کرتاہوں، لہذاتومجھے اس گناہ عظیم Ú©Û’ ارتکاب سے معاف کربلکہ مجھے Ø­Ú©Ù… دیدے کہ میں انہیں قیدمشقت سے رہاکردوں اس خط Ú©Û’ پانے Ú©Û’ بعدہارون رشیدنے اخر میں یہ کام سندی بن شاہک Ú©Û’ حوالہ کیا اوراسی سے آپ کوزہردلواکرشہیدکرادیازہرکھانے Ú©Û’ بعدآپ تین روزتک تڑپتے رہے، یہاں تک کہ وفات پاگئے (نورالابصار ص Û±Û³Û·) Û”

          علامہ جامی لکھتے ہیں کہ زہرکھاتے ہی آپ Ù†Û’ فرمایاکہ آج مجھے زہردیاگیا ہے Ú©Ù„ میرابدن زردہوجائےگا اورتیسرے سیاہ ہوگا اوراسی دن میں اس دنیاسے رخصت ہوجاؤں گاچنانچہ ایساہی ہوا(شواہدالنبوت ص Û±Û¹Û³) Û”

          علامہ ابن حجرمکی لکھتے ہیں کہ ہارون رشیدنے آپ کوبغدادمیں قیدکردیا ”فلم یخرج من حبسہ الامیتامقیدا“ اورتاحیات قیدرکھاآپ Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعدوفات Ú©Û’ بعدہتھکڑی اوربیڑی کٹوائی گئی آپ Ú©ÛŒ وفات ہارون رشیدکے زہرسے ہوئی جواس Ù†Û’ ابن شاہک Ú©Û’ ذریعہ سے دلوایا تھا جب آپ کوکھانے یاخرمہ میں زہردیاگیاتوآپ تین روزتک تڑپتے رہے یہاں تک کہ انتقال ہوگیا(صواعق محرقہ Û±Û³Û² ،ارحج المطالب ص Û´ÛµÛ´)

          علامہ ابن الساعی علی بن انجب بغدادی لکھتے ہیں کہ آپ کوزہرسے انتہائی مظلومی Ú©ÛŒ  حالت میں شہیدکردیاگیا(اخبارالخلفاء) علامہ ابوالفداء لکھتے ہیں کہ قیدخانہ رشیدمیں آپ Ù†Û’ وفات پائی (ابوالفداء جلد Û² ص Û±ÛµÛ±) ،علامہ دیار بکری لکھتے ہیں کہ آپ کوہارون رشیدکے Ø­Ú©Ù… سے یحی بن خالدبرمکی

 ÙˆØ²ÛŒØ±Ø§Ø¹Ø¸Ù… Ù†Û’ خرمہ میں زہردے کرشہیدکردیا(تاریخ خمیس جلد Û² ص Û³Û²Û°) Û”

علامہ جامی لکھتے ہیں کہ آپ کوہارون رشیدنے بغدادمیں لاکرتاعمرقیدرکھاآخرمیں اپنے وزیراعظم یحی برمکی کے ذریعہ سے قیدخانہ میں زہردلوایااورآپ وفات پاگئے (شواہدالنبوت ص ۱۹۳) ۔

          علامہ مجلسی لکھتے ہیں کہ آپ کوکئی مرتبہ زہردیاگیالیکن آپ ہربارمحفوظ رہے ایک مرتبہ آپ Ù†Û’ وہ خرمہ اٹھاکرجس میں زہرتھا زمیں پرپھینک دیاجسے ہارون Ú©Û’ کتے Ù†Û’ کھالیااوروہ مرگیا کتے Ú©Û’ مرنے Ú©ÛŒ خبرسے ہارون رشیدکو شدید رنج ہوااوراس Ù†Û’ خادم سے سخت بازپرس Ú©ÛŒ (جلاء العیون ص Û²Û·Û¶) Û”

تعداداولاد

صواعق محرقہ میں ہے کہ آپ Ú©Û’ Û³Û· اولادتھی   



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11