اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه اول

محمد طاہر اقبالی


مسلمانو! تم میں سے اس کے لئے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ عمل ہے جو شخص بھی اللہ اور آخرت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرتا ہے (سورہ احزاب، آیت ٢١) ۔

اس آیت میں خداوند عالم نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے یعنی اعتقاد ، اخلاق ، معاشرت اور ہر اس چیز میں آپ کو نمونہ بنایا ہے جس سے انسان سعادت تک پہنچ سکتا ہے، اس وجہ سے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے اپنی زندگی میں اسلامی اتحاد کو قائم کرنے اور مسلمانوں کے درمیان بھائی چارگی پیدا کرنے کیلئے بہت زیادہ کوشش اور تاکید کی ہے:

یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا أَطیعُوا اللَّہَ وَ أَطیعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ فَِنْ تَنازَعْتُمْ فی شَیْء ٍ فَرُدُّوہُ ِلَی اللَّہِ وَ الرَّسُولِ ِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَ الْیَوْمِ الْآخِرِ ذلِکَ خَیْر وَ أَحْسَنُ تَأْویلاً

ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو رسول اور صاحبانِ امر کی اطاعت کرو جو تم ہی میں سے ہیں پھر اگر آپس میں کسی بات میں اختلاف ہوجائے تو اسے خدا اور رسول کی طرف پلٹا دو اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والے ہو- یہی تمہارے حق میں خیر اور انجام کے اعتبار سے بہترین بات ہے (سورہ نسائ، آیت ٥٩) ۔

سورنجم کی تیسری اور چوتھی آیت میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ہوائے نفس کی دخالت سے منع کیا ہے ، اس آیت کے سیاق وسباق سے صرف نظر کرتے ہوئے یہ آیت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے تمام اوامر و نواہی کو شامل ہے اور فئی کے حصہ کو دینے یا دینے میں منحصر نہیں ہے ، بلکہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی طرف سے صادر ہونے والے تمام اوامر و نواہی کو شامل ہے (الطباطبائی، گذشتہ حوالہ، ج١٩، ص ٥٥٣) ۔ سورہ احزاب کی اکیسویں آیت میں بھی پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رفتار اور گفتار کو نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے اور خداوند عالم نے تمام مسلمانوں کو آپ کی پیروی کرنے کی نصیحت کی ہے ، اسی طرح سورہ نساء کی ٥٩ ویں آیت میں تصریح کی ہے کہ اختلافی مسائل میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی طرف مراجعہ کرو اور اس میں مذہبی اختلافات بھی شامل ہیں ۔

 

اہل بیت (علیہم السلام)

تمام مسلمان اپنے علمی ، کلامی، فقہی اورحدیثی اختلافات میں اہل بیت پیغمبر کی طرف مراجعہ کرتے ہیں، اور ان کو تمام اصحاب، تابعین اور اسلامی مذاہب کے فقہاء سے افضل سمجھتے ہیں ۔

اس اہم بات کی طرف توجہ کرتے ہوئے اس حصہ میں اہل بیت کے موضوع کو پیش کیا ہے لہذا اس حصہ میں اہل بیت کے مصداق، ان کی علمی مرجعیت، قرآن وسنت میں اہل بیت کی محبت اور اہل سنت کے بزرگ علماء کے نظریہ کو بیان کیا گیا ہے:

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next