اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه اول

محمد طاہر اقبالی


دینی مآخذ اور تقریب مذاہب اسلامی کے اہم معیار و ملاک میں سے ایک سنت نبوی ہے ، قرآنی شواہد کی بنیادپر پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سنت ایسی ہے جو تقریب مذاہب اسلامی میں مخصوص کردار ادا کرسکتی ہے ۔

شہید مطہری لکھتے ہیں:

'' شناخت و پہچان کے مآخذ میں سے ایک منبع پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی سیرت ہے جس کے ذریعہ ہر مسلمان کو اپنی فکر کی اصلاح کرنا چاہئے (مطہری، ١٣٧٧ ش،ص ٣٧) ۔ بعض لوگوں کا نظریہ ہے : اسلام کے دو اہم ماخذ، قرآن کریم اور سنت نبوی ہے جس کا کوئی بھی مسلمان انکار نہیں کرسکتا(محسنی، ١٣٨٦ ش، ص ١٠٧) ۔

 

قرآن کریم میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا مرتبہ

کسی بھی مکتب کی جاودانگی اورمعاشرہ کے اتحاد کی ایک وجہ عینی، یقینی ، قولی اور فعلی نمونوں کا پیش کرنا ہے لہذا مکتب اسلام صرف ایک ایسا مکتب ہے جس نے اپنے قوانین اور تعلیمات کے ساتھ کامل نمونے بھی پیش کئے ہیں اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو انسانیت کے لئے نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے ۔

'' وما ینطق عن الھوی، ان ھو الا وحی یوحی''۔اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے ۔ اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے ۔

وَ ما آتاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَ ما نَہاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا ۔اور جو کچھ بھی رسول تمہیں دیدے اسے لے لو اور جس چیز سے منع کردے اس سے رک جاؤ ۔

 

لَقَدْ کانَ لَکُمْ فی رَسُولِ اللَّہِ أُسْوَة حَسَنَة لِمَنْ کانَ یَرْجُوا اللَّہَ وَ الْیَوْمَ الْآخِرَ وَ ذَکَرَ اللَّہَ کَثیراً۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next