اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه اول

محمد طاہر اقبالی


اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ معاشرہ کی ہدایت اور لوگوں کو پروردگار کی طرف دعوت ،بہترین اور خوبصورت الفاظ میں ہونی چاہئے (طبرسی، ١٣٧٢ش، ج٨، ص ٤٥٠) ۔

مذکورہ بالا آیات میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو غیر منطقی او رغیرعالمانہ گفتگو اور دعوت سے منع کیا گیا ہے لیکن یہ حکم فقط آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے مخصوص نہیں ہے ،کیونکہ مفسرین کے بقول اس کا شان نزول مخصص نہیں ہے بلکہ یہ ہر زمانہ میںتمام مسلمانوں اور تمام اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کو شامل ہے ۔

 

اخلاقی معیار اور مودبانہ گفتگو کا طریقہ

قرآن کریم کی رو سے تبادل افکار اور بشری نظریات کو ایک دوسرے تک پہنچانے کیلئے بہترین اور اساسی ترین راستہ گفتگو ہے اس وجہ سے قرآن کریم نے ظاہری طور پر گفتگو کے طریقوں اور اس کی معنویت کی طرف بہت زیادہ توجہ دی ہے اورمسلمانوں کو موثر مسائل کی رعایت کرنے اور حق کو واضح کرنے کیلئے اثر بخش امور کا حکم دیاہے ۔

فَبَشِّرْ عِبادِ Û”  الَّذینَ یَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُونَ أَحْسَنَہُ أُولئِکَ الَّذینَ ہَداہُمُ اللَّہُ ÙˆÙŽ أُولئِکَ ہُمْ أُولُوا الْأَلْبابِ Û”

پیغمبر آپ میرے بندوں Ú©Ùˆ بشارت دے دیجئے Û”  جو باتوں Ú©Ùˆ سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا Ù†Û’ ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں (سورہ زمر، آیت ٧١ Ùˆ ١٨) Û”

'' وقل لعبادی یقولوا التی Ú¾ÛŒ احسن'' (سورہ اسرائ، آیت ٥٣) Û”  '' وقولوا للناس حسنا'' (سورہ بقرة ØŒ آیت ٨٣) Û” ''فقولا لہ قولا لینا لعلہ یتذکر او یخشی'' (سورہ طہ، آیت ٤٤)ØŒ ''Ùˆ قولوا Ù„Ú¾Ù… قولا معروفا'' (سورہ نسائ، آیت Ù¥) Û”  '' Ùˆ لاتسبوا الذین یدعون من دون اللہ فسبوا اللہ عدوا بغیر علم'' (سورہ انعام، آیت ١٠٨) Û”

 Ø§ÙˆØ± میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ صرف اچھی باتیں کیا کریں Û” . لوگوں سے اچھی باتیں کرنا۔ اس سے نرمی سے بات کرنا کہ شاید وہ نصیحت قبول کرلے یا خوف زدہ ہوجائے Û” اور ان سے مناسب گفتگو کرو  Û”  اور خبردار تم لوگ انہیں برا بھلا نہ کہو جن Ú©Ùˆ یہ لوگ خدا Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر پکارتے ہیں کہ اس طرح یہ دشمنی میں بغیر سمجھے بوجھے خدا Ú©Ùˆ برا بھلا کہیں Ú¯Û’ Û”

اس بناء پر قرآن کریم نے متعدد آیات میں تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کو اپنی گفتگو میں ادب ، دوستی اور استدلال کا خیال رکھنا چاہئے یہاں تک کہ ان کی آواز بھی فریاد، چیخ پکار اور ہر طرح کی بے احترامی وغیرہ سے خالی ہونا چاہئے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next