اسلامی مذاہب میں اتحادکے اہم نکات- حصه اول

محمد طاہر اقبالی


مصداق اہل بیت (علیہم السلام)

اہل بیت (علیہم السلام) کے سلسلہ میں مسلمان متفکرین کے درمیان سب سے اہم بحث اہل بیت (علیہم السلام) کے مصداق کی ہے ۔ شیعہ اور اہل سنت کا ایک گروہ معتقد ہے کہ اہل بیت سے مراد امام علی(علیہ السلام)، فاطمہ (علیہا السلام)، امام حسن (علیہ السلام)، امام حسین (علیہ السلام) اور آپ کے بعد ائمہ علیہم السلام ہیں ۔ لیکن بعض اہل سنت کا نظریہ ہے کہ مذکورہ افراد کے علاوہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی ازواج بھی اہل بیت میں شامل ہیں ۔

ان دونوں نظریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شیعہ اور بعض اہل سنت نے اپنے نظریات کو ثابت کرنے کیلئے ان آیات و روایت کو پیش کیا ہے جو فریقین کے تفسیری، روائی اور تاریخی مآخذ میں ذکر ہوئی ہیں ۔ یہاں پر ہم ان میں سے کچھ آیات و وروایات کو بیان کریں گے:

سورہ احزاب Ú©ÛŒ ٣٣ ویں آیت (آیہ تطہیر)''ِنَّما یُریدُ اللَّہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَہْلَ الْبَیْتِ ÙˆÙŽ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہیراً ''  (بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیہم السّلام کہ تم سے ہر برائی Ú©Ùˆ دور رکھے اور اس طرح پاک Ùˆ پاکیزہ رکھے جو پاک Ùˆ پاکیزہ رکھنے کا حق ہے) Û”Ú©ÛŒ تفسیر میں فریقین سے بہت زیادہ روایتیں بیان ہوئی ہیں جن میں اہل بیت (علیہم السلام) Ú©Û’ مصداق Ú©Ùˆ بیان کیا گیا ہے اور ان Ú©Ùˆ اہل کساء بیان کیا ہے، درج ذیل روایت بھی انہی میں سے ایک ہے:

''رباح عن عم بن ابی سلمہ ربیب النبی قال: لما نزلت ہذہ الآیہ علی النبی (صلی اللہ علیہ وسلم )''انما یرید اللہ لیذہب عنکم الرجس ہل البیت ویطہرکم تطہیرا'' فی بیت ام سلمہ فدعا فاطمہ وحسنا وحسینا فجللہم بکسا و علی خلف ظہرہ فجللہم بکساء ثم قال: اللہم ہؤلاء اہل بیتی فذہب عنہم الرجس وطہرہم تطہیرا. قالت ام سلمہ: وانا معہم یا نبی اللہ؟ قال: انت علی مکانک وانت علی خیر''۔

عمر بن ابی سلمہ نے نقل کیا ہے: جس وقت پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پر ام سلمہ کے گھر یہ آیت (آیہ تطہیر) نازل ہوئی تو رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ، امام حسن اور امام حسین کو بلایا اور ایک چادر سے ان کو ڈھانپ لیا اور امام علی علیہ السلام کو بھی اس چادر میں لے لیا ،پھر فرمایا: خدایا یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے رجس و پلیدی کو دور رکھ! ام سلمہ نے کہا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)میں بھی ان ہی میں سے ہوں ؟ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا: تم اپنی منزلت پر قائم ہو (ترمذی، ١٤٠٣ ق، ج٥، ص ٣٥١۔ نیشاپوری ١٤٠٠ق، ج٣، ص ١٥٨ و ١٥٩۔ ہیثمی، ١٤٠٨ ق، ج٧، ص ٩١ ۔ حسکانی، ١٤١١ ق، ج٢، ص ٢٠) ۔

دوسری روایت میں رسول خدا Ù†Û’ آیہ مباہلہ: ''  فقل تعالوا ندع ابناء نا وا بناء Ú©Ù… Ùˆ نِسائنا Ùˆ نِساء Ú©Ù… وانفسنا وا نفسکم ثم نبتہِل فنجعل لعنت اللہ علی الاکاذِبِین (سورہ آل عمران، ایت٦١) Û”Ú©ÛŒ تفسیر میں اہل بیت (علیہم السلام) Ú©ÛŒ معرفی Ú©ÛŒ ہے:

عن عامر بن سعد عن ابیہ قال لما نزلت ہذہ الآیہ،  ندع ابناء نا وا بناء Ú©Ù… Ùˆ نِسائنا Ùˆ نِساء Ú©Ù… وانفسنا وا نفسکم، دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علیا Ùˆ فاطمہ وحسنا وحسینا (رضی اللہ عنہم) فقال: اللہم ہولاء اہلی؛ سعد بن ابی وقاص Ù†Û’ کہا ہے : جس وقت آیہ مباہلہ نازل ہوئی تورسول خدا(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’ حضرت علی، فاطمہ زہرا، امام حسن Ùˆ امام حسین Ú©Ùˆ بلایا اور فرمایا: خداوندایہ میرے اہل بیت ہیں Û”(نیشابوری، ج3ØŒ ص163Û” مسلم، Ø­2404 Ùˆ طبری، 1383Ø´ØŒ ص161) Û”

اسی طرح تفسیر آیہ مودت: قل لا اسئلکم علیہِ اجرا ِلا المودة فِی القربی(شوری23) میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے بہت سی روایات نقل ہوئی ہیں جن میں اہل بیت (علیہم السلام) کے مصداق کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ، درج ذیل روایت انہی روایتوں میں سے ایک ہے:

عن ابن عباس قال: لما نزلت ''قل لا اسئلکم علیہِ اجرا ِلا المودة فِی القربی'' قالوا: یا رسول اللہ من ہولاء الذین امرنا اللہ بمودتہم؟ قال: علی وفاطمہ وولدہما؛ ابن عباس کہتے ہیں : جس وقت آیہ مودت نازل ہوئی تو پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم)جن Ú©ÛŒ محبت کا خداوند عالم Ù†Û’ ہمیں Ø­Ú©Ù… دیا ہے وہ کون لوگ ہیں ØŸ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ وسلم) Ù†Û’  فرمایا: حضرت علی، حضرت فاطمہ اور ان Ú©Û’ دو فرزند یعنی امام حسن Ùˆ امام حسین(حسکانی،گذشتہ حوالہ، ج2ØŒ ص130Û” آلوسی،گذشتہ حوالہ، ج25-26ØŒ ص44Û” زمخشری، 1412Ù‚ØŒ ج4ØŒ ص219 Ùˆ تستری، 1404Ù‚ØŒ ج3ØŒ ص32-33) Û”

اس کے علاوہ اور بہت سی روایات پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے نقل ہوئی ہیں جن میں حضرت علی، فاطمہ زہرا، امام حسن و امام حسین کو اہل بیت (علیہم السلام) کا مصداق بیان کیا گیا ہے (حسکانی، گذشتہ حوالہ، ص15۔ نیشابوری، گذشتہ حوالہ، ص173۔ ترمذی، گذشتہ حوالہ، ص352 و زمخشری، گذشتہ حوالہ) ۔

اس بناء پر پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی زبانی اہل بیت (علیہم السلام) سے مراد حضرت علی، حضرت فاطمہ، امام حسن اور امام حسین ہیں اور آپ کے کلام نے ہمیں سب کی گفتگو سے بے نیاز کردیا ہے اور اس بات کو واضح طور سے بیان کردیا ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11