تمام اصحاب پر حضرت علی علیہ السلام کی برتری



”میں شھر حکمت ھوں اور علی اس کا دوازہ۔“

نیز پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

”انا مدینة العلم و علیّ بابھا، فمن اراد العلم فلیاٴت الباب“[45]

”میں شھر علم ھوں اور علی اس کا دوازہ، جو شخص میرے علم کا طالب ھے اسے دروازہ سے داخل ھونا چاہئے۔“

احمد بن حنبل پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے نقل کرتے ھیں کہ آپ نے جناب فاطمہ (سلام اللہ علیھا) سے فر مایا:

”الا ترضین انّی زوجتک اقدم امّتی سلماً و اکثرھم علماً و اعظمھم حلماً“[46]

”کیا تم اس بات پر راضی نھیں ھو کہ تمھارے شوھر میری امت میں سب سے پھلے اسلام کا اظھار کرنے والے، اور میری امت کے سب سے بڑے عالم اور سب سے زیادہ حلم رکھنے والے ھیں۔“

ب۔  امام علی علیہ السلام Ú©ÛŒ اعلمیت کا اقرار صحابہ Ú©ÛŒ زبانی

جناب عائشہ کہتی ھیں:

”علی (علیہ السلام) دوسرے لوگوں کی نسبت سنت (رسول) کے سب سے بڑے عالم ھیں۔“[47]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next