تمام اصحاب پر حضرت علی علیہ السلام کی برتری



استاد توفیق ابو علم (مصر عدلیہ کے وکیل اول) تحریر کرتے ھیں:

”پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کا یہ عمل تمام اصحاب پر حضرت علی علیہ السلام کی فضیلت کو ثابت کرتا ھے، نیز اس بات پر بھی دلالت کرتا ھے کہ حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی دوسرا پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کا ھم پلہ اور برابر نھیں ھے۔“[22]

 Ø§Ø³ØªØ§Ø¯ خالد محمد خالد مصری رقمطراز ھیں:

”آپ اس شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ھیں جس کو رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اپنے اصحاب کے درمیان سے انتخاب کیا، تاکہ ان کو ”عقد اخوت“ کے موقع پر اپنا بھائی قرار دیں، بہت ممکن ھے کہ حضرت علی علیہ السلام کے ایمان کی گھرائی بہت زیادہ ھو جس کی وجہ سے آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے ان کو دوسرے اصحاب پر مقدم کیا، اور اپنے برادر کے عنوان سے منتخب کیا۔“[23]

استاد عبد الکریم خطیب مصری تحریر کرتے ھیں:

 â€ÛŒÛ اخوت اور برادری، جو پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ù†Û’ صرف حضرت علی علیہ السلام Ú©Ùˆ عنایت فرمائی، یہ بغیر دلیل Ú©Û’ نھیں تھی، بلکہ خداوندعالم Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے اور خود حضرت علی علیہ السلام Ú©Û’ فضل Ùˆ کمال Ú©ÛŒ وجہ سے تھی۔“[24]

Û²Û”  امام علی علیہ السلام مولود کعبہ

حاکم نیشاپوری تحریر کرتے ھیں:

”متواتر روایات اس بات پر دلالت کرتی ھیں کہ فاطمہ بنت اسد کے یھاں حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب (کرم اللہ وجہہ) کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ھوئی“[25]

اھل سنت مولفین میں سے ڈاکٹر مسماة ”سُعاد ماھر محمد“کہتی ھیں:

”امام علی علیہ السلام، کسی تعریف اور زندگی نامہ کے محتاج نھیں ھیں، ان کی فضیلت کے لئے یھی کافی ھے کہ آپ خانہ کعبہ میں پیدا ھوئے، اور آپ نے بیت وحی میں اور قرآن کریم کے زیر سایہ تربیت پائی۔۔۔“[26]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next