تمام اصحاب پر حضرت علی علیہ السلام کی برتری



تمام مفسرین نے یہ روایت کی ھے کہ یہ آیہ شریفہ حضرت علی علیہ السلام کی شان میں اس وقت نازل ھوئی کہ جب آپ بستر رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر لیٹے ھوئے تھے[13]

اس حدیث کو احمد بن حنبل نے ”المسند“[14]میں، طبری نے ”تاریخ الامم و الملوک“[15]میں اور دیگر علماء نے بھی نقل کیا ھے۔

ÛµÛ”  امام علی علیہ السلام اور آیہ مباھلہ

خداوندعالم فرماتا ھے:

< فَمَنْ حَاجَّکَ فِیہِ مِنْ بَعْدِ مَا جَائَکَ مِنْ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اٴَبْنَائَنَا وَاٴَبْنَائَکُمْ وَنِسَائَنَا وَنِسَائَکُمْ وَاٴَنْفُسَنَا وَاٴَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَةَ اللهِ عَلَی الْکَاذِبِینَ>[16]

”(اے پیغمبر) علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ (اچھا میدان میں )آوٴ ھم اپنے بیٹوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں کو اور ھم اپنی عورتوں کو (بلائیں ) اور تم اپنی عورتوںکو اور ھم اپنی جانوں کو (بلائیں) اور تم اپنی جانوں کو، اس کے بعد ھم سب مل کر خدا کی بارگاہ میں گڑ گڑائیں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت کریں ۔“

مفسرین کا اس بات پر اتفاق ھے کہ اس آیہ شریفہ میں <اَنْفُسَنَا> سے مراد علی بن ابی طالب (علیہ السلام) ھیں۔ پس حضرت علی علیہ السلام مقامات اور فضائل میں پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے برابر ھیں، احمد بن حنبل ”المسند“ میں نقل کرتے ھیں:

”جب پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)پر یہ آیہٴ شریفہ نازل ھوئی تو آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے حضرت علی، جناب فاطمہ، اور حسن و حسین (علیھم السلام) کو بلایا اور فرمایا: ”خداوندا! یہ میرے اھل بیت ھیں“۔[17]

 Ù†ÛŒØ² صحیح مسلم[18] صحیح ترمذی[19] اور مستدرک حاکم[20] وغیرہ میں اسی مضمون Ú©ÛŒ روایت نقل ھوئی ھیں۔

ب۔ حضرت علی علیہ السلام کی افضلیت پر دلالت کرنے والی احادیث

Û±Û”  امام علی علیہ السلام، پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم)Ú©Û’ بھائی

حاکم نیشاپوری، عبد اللہ بن عمر سے روایت کرتے ھیں:

پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اپنے اصحاب کے درمیان ”عقد اخوت“ پڑھا، ابوبکر کو عمر کا بھائی، طلحہ کو زبیر کا بھائی، اور عثمان کو عبد اللہ بن عوف کا بھائی قرار دیا، حضرت علی علیہ السلام نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اپنے اصحاب کے درمیان عقد اخوت باندھ دیا، لیکن میرا بھائی کون ھے؟ اس وقت پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: ”تم دنیا و آخرت میں میرے بھائی ھو۔“[21]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next