فلسطینی انتفاضہ(تحریک)، انقلاب اسلامی ایران کا نتیجہ



 

انتقاضہ (تحریک) سے قبل فلسطینی تنظیمیں

عرب ممالک کی بیت المقدس پر قابض حکومت کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بہت سی انجمنیں، پارٹیاں اور تنظیمیں دیکھنے میں آئیں، ان تمام انجمنوں کی تعداد دسیوں پارٹیوں پر مشتمل تھی، ان میں سب سے مہم پارٹیاں اس طرح تھیں:

١۔ الفتح گروہ

 Ø§Ø³ گروہ Ú©Û’ اصل رہنما یاسر عرفات، صلاح خلف اور خلیل ابراہیم الوزیر، معروف بہ ابو الجہاد ہیں Û”

اس گروہ کی حمایت اکثر میانہ رو عربی ممالک جیسے سعودی اور تندرو ممالک جیسے لیبیا کرتے ہیں ۔

٢۔ الصاعقہ

اس گروہ کو اہل شام نے بنایا تھا اور اس کے رہبروں میں زہیر محسن اور عصام القاضی کا نام لیا جاسکتا ہے ۔

٣۔ ڈیمکریٹیک آزادی بخش فلسطین

اس گروہ نے مارکیسٹی نظریات کی بنیاد پر کام کرنا شروع کیا تھا، اس کے اصلی رہبران یہ افراد ہیں: نائف حواتمہ، عمر ادیب عرف ابویاسر۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next