انبیاء (علیہم السلام)کے مبارزے



جب ان لوگوں نے اپنے سحر کے اسباب و وسائل زمین پر ڈال دیئے، لوگوں کی نگاھیں باندھ دیں اور ڈرایا اور بہت بڑا جادو ظاھر کیا تو ھم نے موسیٰ کو وحی کی:

اپنا عصا ڈال دو اچانک اس عصا نے ان کے وسائل کو نگل لیا! نتیجہ یہ ھوا کہ حق ثابت ھوگیا اور ان کا کاروبار باطل ھوگیا وہ سب مغلوب ھوگئے اور ذلیل ھوکر واپس ھوگئے،اورجادو گر سجدے میں گر پڑے اور بولے: ھم پروردگار عالم پر ایمان لائے؛ یعنی موسیٰ اور ھارون کے رب، پر فرعون نے کھا: کیا تم میری اجازت سے پھلے اس پر ایمان لے آؤ گے؟ یقینا یہ ایک سازش ھے جو تم نے شھر میں کی ھے تاکہ یھاں کے رھنے والوںکو باھر کر دو لیکن عنقریب جان لو گے کہ تمھارے ھاتھ پاؤں خلاف سمتوں سے قطع کروںگا( کسی کا داھنا ھاتھ تو بایاں پیراور کسی کا بایاں پیرتو داھنا ھاتھ) ؛ پھر تم سب کو سولی پرلٹکا دوں گا، جادو گروں نے کھا: ھم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جائیں گے تمھارا انتقام لینا ھم سے صرف اس وجہ سے ھے کہ ھم اپنے رب کی آیتوں پر کہ جو ھمارے پاس آئیں ایمان لے آئے، خدایا! ھمیں صبر اور استقامت عطا کر اور ھمیں مسلمان ھونے کی حالت میں موت دینا۔

سورہٴ شعرا ء میں فرماتا ھے: <انہ لکبیرکم الذی علمکم السحر> یقنا وہ تمھارا بزرگ اور استاد ھے جس نے تمھیں سحر کی تعلیم دی ھے ۔

گزشتہ آیات میں ذکر ھو اھے کہ: فرعون نے اھل مصر سے کھا:< انا ربکم الاعلیٰ >میں تمھارا سب سے بڑا رب ھوں، موسیٰ کو وحی ھوئی کہ فرعون سے کھو: <انا رسولا ربک۔۔و جئنا بآیة من ربک>ھم تمھارے رب کے فرستادہ ھیں ۔۔۔ھم اس کے پاس سے تمھارے لئے نشانی لیکر آئے ھیں ۔

فرعون نے کھا: <فمن ربکما یا موسیٰ >تمھارا رب کون ھے اے موسیٰ!

موسیٰ Ù†Û’ کھا:<ربنا الذی اعطیٰ Ú©Ù„ شیء خلقہ ثم ھدی> ھمارا پروردگار وہ Ú¾Û’ جس Ù†Û’ ھرموجود Ú©Ùˆ  اس Ú©ÛŒ خلقت Ú©ÛŒ ھر لازمی چیز Ú©Û’ ساتھ وجود بخشا اور اس Ú©Û’ بعد ھدایت کی۔

اس کے اس سوال کے جوا ب میںکہ گزشتہ نسلوں کی تکلیف پھر کیا ھوگی؟ کھا: اس کا علم ھمارے پروردگار کے پاس ھے جس نے زمین کو تمھارے لئے آرام و آسا ئش کی جگہ قرار دی۔۔۔، خداوندعالم ایک دوسرے موقع پر موسیٰ و ھارون سے فرماتا ھے: فرعون سے کھو: ھم رب العالمین کے فرستادہ ھیں ۔

فرعون نے کھا: رب العالمین کون ھے ؟ موسیٰ نے جواب دیا: زمین، آسمان اور ان کے ما بین موجود چیزوں کا رب۔

تمھارااور تمھارے گزشتہ آباء اجداد کا رب،مشرق و مغرب اور ان کے درمیان کا رب ھے ۔

لیکن ان کے جادو گروں نے جب عصا کا معجزہ دیکھا اور یہ دیکھا کہ جو کچھ انھوں نے غیر واقعی اور جھوٹ دکھا یا تھا سب کو نگل گیا، تو بے ساختہ کھنے لگے:<آمنا برب العالمین، رب موسیٰ و ھارون> ھم رب العالمین پر ایمان لائے رب موسیٰ وھارون پر۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next