عورت اور ترقی



ترقي اور جاپان:

 

آج کے دور ميں جاپان کي مثال ہمارے سامنے ہے. جاپان کي صنعتي ترقي اور انڈسٹري نے امريکہ اور يورپ کو منڈي کي معيشت ميں عبرت ناک شکستيں ديں. 1990ء سے پہلے جاپان کي اشيا نے امريکہ اور يورپ کي منڈي کو اپنے شکنجہ ميں کسا ہوا تھا. 1990ء سے پہلے تک جاپاني معاشرہ مغرب کي Feminism تحريک کے اثرات فاسدہ سے محفوظ تھا. حيران کن صنعتي ترقي کے باوجود جاپاني معاشرے نے اپني قديم روايات اور خانداني اَقدار کو قابل رشک انداز ميں برقرار رکھا. امريکہ اور يورپي ممالک جاپان کے 'مينجمنٹ' کے اصولوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپني نصابي کتب ميں جاپان کے اصولوں کو شامل کيا. امريکہ اور يورپ کے صنعت کار جب جاپاني صنعت کاروں کا مقابلہ نہ کرسکے تو بالآخر انہوں نے جاپاني معاشرے کي ثقافت اور اَقداري نظام کو بدلنے کي سازش تيار کي.

 

1990ء کے عشرے ميں مغربي ميڈيا نے جاپاني ثقافت پر مغربي تہذيب کي يلغار شروع کي. امريکہ اور يورپي ممالک نے جاپان کوOpen کرنے کے لئے مسلسل جاپاني حکومتوں پر دباؤ ڈالے رکھا. صدر ريگن اور جارج بش نے جاپاني راہنماؤ ں سے ہر ملاقات ميں اس شرط کو دہرايا کہ جاپان سے ہر سال ايک مخصوص تعداد ميں اَفراد امريکہ اور يورپي ممالک کي سير کريں. جاپاني سينماؤ ں اور ٹيلي ويژن پر امريکي فلميں اور ثقافتي پروگرام شروع کرنے کا دباؤ بھي ڈالا گيا. جاپان کي معروف صنعتي فرموں کو مجبور کيا گيا کہ و ہ اپنے ايگزيکٹوز کو يورپ اور امريکہ کي سير پر جانے کي ترغيب ديں. اس طرح کے سينئر مينيجرزکے لئے ديگر سفري الاؤنس کے ساتھ ايک نوجوان دوشيزہ کو اپنے ساتھ رکھنے کے الاؤنس بھي منظو رکرائے گئے. امريکي ہوٹلوں نے جاپاني سياحوں کو رعايتي نرخ پر سہوليات اور شباب و کباب کي تعيشات مہيا کيں. امريکيوں نے ملازمتوں ميں مساوي حقوق کي شرط بھي جاپان سے منوائي. جاپان ميں عورتوں کو اب بھي نسبتاً غير پيداواري سمجھا جاتا ہے.

 

1996ء ميں ہفت روزہ 'ٹائم' ميں ٹويوٹا کمپني کے چيئرمين کا انٹرويو راقم الحروف کي نگاہ سے گزرا تھا جس ميں امريکي صحافي نے ٹويوٹا ميں عورتوں کي تعداد نہايت کم ہونے کي وجہ دريافت کي تھي. اس کے جواب ميں ٹويوٹا کے چيئرمين کا جواب نہايت دلچسپ تھا، اس نے کہا تھا:

 

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next