شبخ محمد ابن عبد الوھاب،وھابی فرقہ كا بانی



261. شوكانی كاكہنا ھے كہ بعض لوگوں كا عقیدہ یہ ھے كہ امیر نجد خوارج كے راستے پر چلا ھے لیكن ھمارے لحاظ سے یہ بات صحیح نھیں ھے، كیونكہ اس نے جو كچھ بھی سیكھا ھے محمد بن عبد الوھاب سے سیكھا ھے جو حنبلی مذھب تھا، اور ابن تیمیہ وابن قیم جیسے لوگوں كے اجتھاد پر عمل كرتا تھا، (البدر الطالع ج2 ص 6)

262. صلاح الدین مختار ج2 ص 154۔

263. جزیرة العرب فی القر ن العشرین ص 331۔

264. دائرة المعارف اسلامی جلد اول ص 113۔

265. زعماء الاصلاح فی العصر الحدیث ص 13۔

266. ایسے بھت ھی كم موارد ھیں جن كو ابن تیمیہ نے عملی جامہ پہنایا ھے، منجملہ ان میں سے یہ ھے كہ ماہ رجب704ھ میں اپنے چند دوستوں كے ساتھ جن میںچند سنگ تراش بھی موجود تھے ایك تاریخی مسجد میں گیا جھاں پر ایك پتھر تھا جو لوگوں كی زیارت گاہ تھا اور لوگ وھاں پر جاكر نذر كیا كرتے تھے، اس پتھر كو توڑ ڈالا اور وھاں پر ایك شخص رھتا تھا جس كے بال بڑے بڑے مونچھیں لمبی لمبی،اور ناخن بھی بڑے بڑے تھے اور ”دلق“ (درویشوں اور قلندروں كا لباس) بھی بھت لمبا چوڑا پہنے هوئے تھا اور حشیش پیتا تھا، اس كو توبہ كرائی اور اس كے سر كے بال او رمونچھیں منڈوائیں اور اس كے مخصوص لباس كو پارہ پارہ كردیا، (ابن كثیر ج 14، ص 33،34)

267. دائرة المعارف اسلامی (ج15، ص479) كی تحریر كے مطابق ”عارض“ كا علاقہ كہ ”درعیہ“ اور ”عیینہ“ دونوں شھر اس كا جزتھے محمد بن عبد الوھاب كے زمانہ میں علوم اسلامی كا مركز تھا جس میں بھت سے بڑے علماء پیدا هوئے ھیں۔

268. ظاھر ھے كہ تمباكو نوشی اور چائے وغیرہ جس طرح وھابیوں كے زمانہ میں تھی، ابن تیمیہ كے زمانہ میں رائج نھیں تھی،مقصد یہ ھے كہ جو چیزیں سلف صالح كے زمانہ میں نھیں تھیں ان كو وھابیوں نے عملی طور پر ممنوع قرار دیا، تمباكو نوشی اور چائے وغیرہ كی كوئی خاص وجہ نھیں تھی۔

269. گلدزیھر (العقیدة والشریعة فی الاسلام ص 267) كے مطابق وھابیوں كا قیام ابن تیمیہ كے مقاصد كو عملی جامہ پہناناتھا۔

270. ابو زھرہ، اس مطلب كو ذكر كرنے كے بعد كھتے ھیں كہ عبد العزیز آل سعود نے حكم دیا كہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے پرانے پردوں كو ہٹاكر نئے پردے لگادئے جائیں لیكن مسجد نبوی كی تعمیر نو كے تكمیل هونے تك پردوں كے بدلے جانے كو روك دیا، (ص 351) یھاں پر یہ عرض كردینا ضروری ھے كہ” ملك سعود“جانشین سلطان عبد العزیز نے روضہ منورہ پر پردہ لگوائے تھے۔

271. لمذاھب الاسلامیہ ص 351،اور اس كے بعد۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12