شبخ محمد ابن عبد الوھاب،وھابی فرقہ كا بانی



4۔ وھابی جس گاوٴں اور شھر كو فتح كرلیتے تھے اس شھر كے روضوں اور قبروں كو ویران كرنا شروع كردیتے تھے، اسی وجہ سے بعض یورپی رائٹروں نے ان كو (عبادت گاهوںكے ویران كرنے والوں) كا لقب دیا ھے، جبكہ ان كی یہ بات مبالغہ ھے كیونكہ ضریحوں اور عبادتگاهوں میں فرق ھے، لیكن جیسا كہ معلوم ھے كہ یہ لوگ اگر قبور كے نزدیك كسی مسجد كو دیكھتے تھے تواس كو بھی ویران كردیتے تھے۔

5۔ ان كاموں پر بھی اكتفاء نہ كی بلكہ وہ قبریں جو مشخص اور معین تھیں یا ان پر كوئی نشانی هوتی تھی ان كو بھی مسمار كردیا اور جب ان كو حجاز پر فتح ملی تو انھوں نے تمام اصحاب كی قبور كو مسمار كردیا، چنانچہ اس وقت صرف قبور كے نشانات باقی ھیں269 اور ان قبور كی زیارت كی اجازت فقط اس طرح دی گئی كہ زائر فقط اتنا كہہ سكتا ھے :

” السلام علیك یا صاحب القبر“

6۔ وھابیوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی اعتراضات كئے اور ان كے منكر هوئے جو نہ تو بت پرستی تھیں اور نہ ھی بت پرستی پر تمام هوتی تھیں مثلاً فوٹو وغیرہ لینا، بھت سے علماء نے اپنے فتووٴں اوررسالوں میں اس كی (حرمت)كو ذكر كیا ھے لیكن ان كے حاكموں نے اس مسئلہ پر توجہ نھیں كی۔

7۔ وھابیوں نے بدعت كے معنی میں ایك عجیب انداز اپنایا، اور اس كے معنی میں وسعت دی، یھاں تك كہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پردہ لگانا بھی بدعت قرار دیدیا، اور روضہ رسول پر لگے پرانے پردوں كو بدلنا بھی ممنوع قرار دیدیا جس كے نتیجہ میں وھاں موجود تمام پردے پرانے هوگئے۔ 270

قارئین كرام!:

”حق بات تو یہ ھے كہ وھابیوں نے ابن تیمیہ كے عقائد كو عملی بنایااور اس راستہ میں اپنی پوری طاقت صرف كردی، انھوں نے بدعت كے معنی میں وسعت دی یھاں تك كہ وہ كام جن سے عبادت كا كوئی مطلب نھیں ان كو بھی بدعت قرار دیدیا، جبكہ تحقیقی طور پر بدعت ان چیزوں كو كھا جاتا ھے كہ جن كی دین میں كوئی اصل اور بنیاد نھیں لیكن ان كاموں كو انجام دینے والے ان كو عبادت كے قصد سے انجام دیتے ھیں، اور ان كے ذریعہ سے خدا كی خوشنودی حاصل كرنا چاھتے ھیں، اس بناپر كوئی بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پردوں كو عبادت كے قصد سے نھیں لگاتا، بلكہ ان كو زینت كے لئے لگاتے ھیں جس طرح مسجد نبوی میں دوسری چیزوں كو زینت كے لئے لگایا گیا ھے۔

عجیب بات تو یہ ھے كہ یہ لوگ روضہٴ نبوی پر پردے لگانے كو منع كرتے ھیں لیكن دوسری مسجدوں میں پردے لگانے كو عیب نھیں مانتے۔ ایك دوسری بات یہ ھے كہ وھابی علماء اپنے نظریات اور عقائد كو مكمل طور پر صحیح جانتے ھیں اور دوسروں كے عقائد كو غلط اور غیر صحیح مانتے ھیں۔ 271

 


 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next