شبخ محمد ابن عبد الوھاب،وھابی فرقہ كا بانی



چنانچہ اس سلسلہ میںآلوسی كھتے ھیں كہ جس طرح نجد كے لوگوں نے محمد بن عبد الوھاب كی اطاعت كی، گذشتہ علماء میں كسی كی بھی اس طرح اطاعت نھیں هوئی، اور واقعاً یہ بات عجیب ھے كہ اس كے مرید آج تك (آلوسی كے زمانہ تك) اس كوچار اماموں(ابوحنیفہ، شافعی، مالك اور احمد ابن حنبل) كی طرح مانتے تھے، اوراگر كسی نے اس كو برا كہدیا تو اس كو قتل كردیتے تھے۔

زَینی دحلان كھتے ھیں: محمد بن عبد الوھاب كے كاموں میں سے ایك كام یہ تھا كہ جوشخص بھی اس كی پیروی كا دم بھرتا تھا اس كو ثبوت كے طور پر اپنا سر منڈوانا پڑتا تھا جب كہ یہ كام تو كسی بھی خوارج اور بدعت گذار فرقوں نے انجام نھیں دیا،سید عبد الرحمن اَہدل مفتی زَبِید كھتے ھیں كہ وھابیوں كی ردّ میں كوئی كتاب لكھنے كی ضرورت ھی نھیں ھے بلكہ ان كے لئے یہ حدیث رسول كافی ھے كہ آنحضرت نے فرمایا كہ ”سیماھم التحلیق“ ۔ اتفاق سے ایك عورت جس كو شیخ كی اطاعت پر مجبور كیا گیا تھا اس نے شیخ محمد بن عبد الوھاب سے كھا كہ تو جب عورتوں كو سرمنڈوارنے پر مجبور كرتا ھے تو پھر مردوں كو بھی اپنی داڑھی منڈوانے پر مجبور كر، كیونكہ عورتوں كے سر كے بال اور مردوں كی داڑھی دونوں زینت هوتے ھیں، شیخ كے پاس اس عورت كے سوال كا كوئی جواب نھیں تھا۔ 257

جس وقت محمد بن عبد الوھاب نے لوگوں كو سرنہ منڈوانے پر قتل كرادیاتو اس موقع پر سید مُنعِمی نے اس كی ردّ میں چند اشعار كھے جس كا مطلع یہ ھے:

” اَفِی حَلْقِ رَاسِی بِالسَّكَاكِیْنَ وَالْحَدِّ

حَدِیْثٌ صَحِیْحٌ بِالاٴسْانِیْدِ عَنْ جَدِّیْ؟“

(كیا چاقو سے سرمنڈوانے كے بارے میں میرے جد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے صحیح اسناد كے ساتھ كوئی حدیث موجود ھے۔ ) 258

شیخ محمد بن عبد الوھاب كا انجام

جس وقت محمد بن عبد الوھاب كے مریدوں نے شھر ریاض كو فتح كرلیا اور ان كا ملك وسیع هوگیا اور تقریباً سب جگہ امن وامان برقرار هوگیا اور سبھی سراٹھانے والوں كو اپنا مطیع بنالیا، تو محمد بن عبد الوھاب نے لوگوں كے امور اور غنائم جنگی كو عبد العزیز ابن محمد ابن سعود كے سپرد كردیا اور خود عبادت اور تدریس میں مشغول هوگیا، لیكن پھر بھی عبد العزیز او راس كے باپ محمد نے اس كو نھیں چھوڑا بلكہ تمام كام اس كے صلاح ومشورہ سے كرتے رھے، اور یھی سلسلہ چلتا رھا، یھاںتك كہ1206ھ میں شیخ محمد كا انتقال هوگیا۔

محمد بن عبد الوھاب نے بھت سی كتابیں تالیف اور تصنیف كی منجملہ اس كی كتاب توحید، تفسیر قرآن، كتاب كشف الشبھات اور بعض دیگر فقھی فتووں اور اصول كے رسالے ھیں۔ 259

مكہ معظمہ میں مكتبہ نہضت اسلامی نے شیخ كی تمام كتابوں كو نشر كیا ھے۔260



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 next