اما م جواد، امام هادی اور امام عسکری علیهم السلام کے اخلاقی بلند نمونے



”اے لمبی داڑھی والے خدا سے ڈر“۔

اچانک اس گانے بجانے والے کے ہاتھوں سے سب کچھ چھوٹ کر گرگیا،اور پھر اس نے اپنی آخر عمرتک کبھی گایا بجایا نھیں۔[4]

مامون سے مخارق مغنی سے پوچھا: تجھے کیا ھوگیا ھے؟!

اس نے کہا: جس وقت امام جواد علیہ السلام نے مجھے پکارا میں ایسا لرز گیا ھوں کہ کبھی بھی صحت یاب نھیں ھوسکتا۔

امام جواد علیہ السلام کے بارے میں شافعی کا نظریہ

کمال الدین شافعی، اھل سنت کے بزرگ علماء میں سے ھیں، موصوف حضرت امام جواد علیہ السلام کے سلسلہ میں یوں رقمطراز ھیں:

یہ (امام محمد جواد) ابو جعفر دوسرے محمد ھیں (پھلے محمد باقر علیہ السلام اور دوسرے امام محمد تقی علیہ السلام) ایک عظیم فضیلت رکھتے ھیں، آپ کا اسم گرامی لوگوں کی زبانوں پر ھے، کُشادہ دلی، وسعت نظر اور شرین کلام نے سب کی نظروں کو مسخر کرلیا ھے، اگرچہ آپ سے فیضیاب ھونے کی مدت کم تھی، تقدیر یہ تھی کہ جوانی کے عالم میں آپ نے دعوت حق کو لبیک کہا۔

آپ کی عمر کم تھی، لیکن آپ کی تعلیمات بہت زیادہ تھی، جو بھی آپ کے پاس پہنچتا تھا بے اختیار تعظیماً سرخم کرتا تھا، اور ان کے علمی نور کی روشنی سے فیضیاب ھوتا تھا، ایک نورانی سرچشمہ تھا کہ جس سے سبھی روشنی حاصل کرتے تھے عقل و ذہن آپ کے وجود سے علم و معرفت حاصل کرتے تھے۔[5]

 

حضرت امام علی نقی الہادی (ع)کے چند اخلاقی نمونے[6]

الٰھی نعمتوں پر توجہ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next