اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



تھوڑا کام کرنے کے بعد چند کھجور وصول کئے اور پھر پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت میں آیا دیکھا کہ پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) اسی جگہ بیٹھے ھوئے ھیں، اور اسی طرح بیٹھے ھوئے ھیں، پورے ادب و احترام اور خضوع کے ساتھ ان کھجوروں کو آپ کے سامنے رکھا اور آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) سے درخواست کی کہ ان کھجوروں کو کھائیں، آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا:

”مِنْ اٴَیْنَ لَکَ ھَذا التَّمْرُ؟“۔

”یہ کھجور کہاں سے لائے ھو“؟

اس انصاری شخص نے واقعہ بیان کیا، اس موقع پر پیغمبر اسلام (صلی الله علیه و آله و سلم) نے اس سے فرمایا: میں یہ سمجھتا ھوںکہ تو خدا اور اس کے رسول کو دوست رکھتا ھے، اس انصاری شخص نے آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) کے جواب میں کہا:

”اٴَجَلْ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاٴنت اٴَحَبُّ اِلَيَّ مِنْ نَفْسِیي وَوَلْدِي وَاٴَھْلِي وَمَالِي“۔

”جی ہاں! قسم ھے اس کی جس نے آپ کو حق و ہدایت پر مبعوث کیا میں آپ کو اپنے، اپنی اولاد اور خاندان نیز اپنی تمام دولت سے زیادہ دوست رکھتا ھوں“۔

دل و دین بر سر سوادی غمت باختہ ام

سر بہ خاک قدم عشق تو انداختہ ام

آتش عشق تو پا تا بہ سرم سوخت ولی

من بہ این آتش و این سوختنم سوختہ ام



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next