اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



وہ کھے گا: جی ہاں، خدا کی قسم میں راضی ھوں، اس کے بعد کھے گا: دیکھو، پس وہ دیکھے گا جبکہ محمد(ص) و علی (ع) اور ان دونوں حضرات کی پاکیزہ آل کو اعلی علیین میں دیکھے گا۔ ملک الموت کھے گا: کیا ان حضرات کو دیکھ رھے ھو؟ یہ تیرے سردار اور تیرے ائمہ ھیں، جو اس مقام میں تیرے ھم نشین اور انیس ھوں گے، اب تم اس دنیا کی چیزوں کو چھوڑ نے پر راضی ھو؟ وہ کھے گا: جی ہاں، اپنے پرودگار کی قسم میں راضی ھوں۔[29]

البتہ اس موقع پر انسان دنیا کو چھوڑنے اور آخرت میں جانے کے لئے بہت زیادہ خوشی محسوس کرتا ھے اور ہرگز پلٹنے کی درخواست نھیں کرے گا۔

اھل بیت علیھم السلام کے عاشق اور محب مرتے وقت جن حقائق کو دیکھیں گے ان میں رحمت کے وہ فرشتے ھوں گے جو حق کی بشارت اور خداوندعالم کا درود و سلام اس تک پہنچائیں گے۔

< إِنَّ الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیْہِمْ الْمَلَائِکَةُ اٴَلاَّ تَخَافُوا وَلاَتَحْزَنُوا وَاٴَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُونَزنَحْنُ اٴَوْلِیَاؤُکُمْ فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَةِ وَلَکُمْ فِیہَا مَا تَشْتَہِی اٴَنفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیہَا مَا تَدَّعُونَزنُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَحِیمٍ>[30]

”بیشک جن لوگوں نے یہ کہا کہ الله ھمارا رب ھے اور اسی پر جمے رھے ان پر ملائکہ یہ پیغام لے کر نازل ھوتے ھیں کہ ڈرو نھیں اور رنجیدہ بھی نہ ھو اور اس جنت میں مسرور ھو جاوٴ جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ھے ۔ھم زندگانی دنیا میں بھی تمہارے ساتھی تھے اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھی ھیں یہاں جنت میں تمہارے لئے وہ تمام چیزیں فراھم ھیں جن کے لئے تمہارا دل چاہتا

ھے اور جنھیں تم طلب کرو گے ۔ یہ بہت زیادہ بخشنے والے مہربان پروردگار کی طرف سے تمہاری ضیافت کا سامان ھے “۔

جناب ابوذر نے کس طرح جان دی؟

جناب ابوذر کی آخری وقت میں تمام طاقت و قدرت ختم ھوچکی تھی، اپنی بیٹی سے کہا کہ ایک بار اور اس جنگل میں جستجو اور تلاش کرو، شاید پینے کے لئے تھوڑا سا پانی مل جائے کیونکہ بھوک و پیاس کی وجہ سے طاقت جواب دے چکی ھے۔

جناب ابوذر اھل بیت علیھم السلام کے عشق کے جرم میں اپنے زمانہ کی حکومت کے ظلم کی وجہ سے ربذہ جلا وطن کردئے گئے تھے یہاں تک کہ جنگل کے صاف پانی اور گھاس سے بھی محروم تھے لیکن آل محمد (صلی الله علیه و آله و سلم) کی عشق کی خاطر تمام مصائب اور بلاؤں کو اپنی جان کے بدلے خرید لیا تاکہ اھل بیت علیھم السلام کی ولایت کے بے نظیر گوہر کی حفاظت کریں۔

ان کی بیٹی گئی اور واپس آکر اپنے والد سے کہا: مجھے ذرا بھی پانی اور کھانے کی چیز نھیں ملی!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next