اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



بیٹی نے اپنے باپ کو جانکنی کے عالم میں دیکھا، اپنے باپ کے سر کو اپنی مہر و محبت بھرے دامن میں رکھا، اس موقع پر اپنے باپ کو یہ کہتے ھوئے سنا:

”اِلَیْہِ السّلامُ، عَلَیْہِ السّلاٰمُ، ھُوَ السّلاٰمُ، بِہِ السّلاٰمُ، مِنْہُ السّلاٰمُ“۔

بیٹی نے عرض کی: بابا جان ! کس کو سلام کرتے ھو؟ یہاں تو کوئی نھیں ھے!

باپ نے جواب دیا: میری بیٹی! ملک الموت آئے ھیں وہ کہتے ھیں: خدا فرماتا ھے کہ ابوذر کی روح قبض کرنے سے پھلے میری طرف سے اس کو سلام کہنا۔

<سَلاَمٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِیمٍ >[31]

”سلام، ان کے مہربان پروردگار کا قول ھے “۔

میں اس وقت اپنے محبوب کے سلام کا جواب دے رہا ھوں!

جی ہاں، جو شخص علی علیہ السلام اور آل علی علیھم السلام کا عاشق ھے، نہ صرف یہ کہ یہ حضرات اس کے عاشق ھیں بلکہ خداوندعالم بھی ان کا عاشق اور دوستدار ھے۔

در حقیقت ، دنیا اور زندگی کونسی ھے؟ جو جناب ابوذر رکھتے تھے یا جو ھم رکھتے ھیں!

۷۔ محبت اور محبوب کا حضور



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next