اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



”جو شخص ھمیں دوست رکھتا ھے اسے چاہئے کہ وھی عمل انجام دے جس کو ھم انجام دیتے ھیں“۔

حضرت اما م صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:

”اِنَّمَا شِیعةُ جَعْفَرٍ مَنْ عَفَّ بَطْنَہُ وَفَرْجَہُ، وَعَمِلَ لِخَالقِہِ وَرَجَا ثَوَابَہُ وَخَافَ عِقَابَہُ۔۔۔“۔[14]

” جعفر( صادق علیہ السلام) کا شیعہ وہ ھے جو اپنے شکم و شھوت کو حرام سے محفوظ رکھے، اپنے پرودگار کے لئے عمل انجام دے اور ثواب کا امیدوار رھے اور اس کے عذاب سے ڈرتا رھے۔۔۔“۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک عظیم الشان حدیث کے ضمن میں جناب جابر جعفی سے فرمایا:

”اے جابر! جس نے شیعت کو قبول کرلیا ھے اور وہ یہ اعلان کرے کہ میں اھل بیت (علیھم السلام) کا دوستدار ھوں تو کیا یہ اس کے لئے کافی ھے؟ خدا کی قسم وہ شخص ھمارا نھیں ھے مگر یہ کہ وہ خدا (کی خوشنودی) کے لئے تمام گناھوں سے پرھیز کرے اور خداوندعالم کی اطاعت کرے۔

اے جابر! ھمارے شیعہ کو نھیں پہچانو گے مگر ان صفات کے ذریعہ: تواضع، خشوع، امانت داری، بہت زیادہ یادِ خدا، روزہ، نماز، ماں باپ کے ساتھ نیکی، غریب، مفلس، محتاج اور یتیم پڑوسیوں کی خبر گیری، صداقت، تلاوت قرآن کریم، لوگوں کے بارے میں نیک بات کے علاوہ اپنی زبان کو روکے رکھنا، ھمارے شیعہ تمام امور میں اپنے قبائل کے امین ھوتے ھیں۔

جابر کہتے ھیں:  میں Ù†Û’ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام Ú©ÛŒ خدمت میں عرض Ú©ÛŒ: یابن رسول الله (صلی الله علیه Ùˆ آله Ùˆ سلم)! آج Ú¾Ù… ان صفات Ú©Û’ لوگوں Ú©Ùˆ نھیں دیکھتے ھیں، امام علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا:

اے جابر! آپ کو خیالات گمراہ نہ کردیں، کیا انسان کے لئے یھی کافی ھے کہ وہ کھے: میں علی (علیہ السلام) کو دوست رکھتا ھوں، اور راہ خدا میں کوشش نہ کرتا ھو؟ اگر یہ کھے: میں پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم)کو دوست رکھتا ھوں، حالانکہ پیغمبر (صلی الله علیه و آله و سلم) حضرت علی علیہ السلام سے افضل ھیں، اور وہ انبیاء علیھم السلام کے راستہ پر نہ چلے اور خدا کے احکام پر عمل نہ کرے تو اس کی محبت اس کو کوئی بھی فائدہ نھیں پہچائے گی۔

اے ھمارے شیعو! تقوائے الٰھی Ú©ÛŒ رعایت کرو، قرآن کریم پر عمل کرو، خدا Ú©ÛŒ کسی Ú©Û’ ساتھ کوئی رشتہ داری نھیں Ú¾Û’Ø› خدا Ú©Û’ نزدیک بہترین  (اور اس Ú©ÛŒ بارگاہ میں با عظمت ترین) بندے وہ ھیں کہ جو سب سے زیادہ متقی، عامل اور خدا Ú©ÛŒ عبادت Ùˆ اطاعت کرنے والے ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next