خدا کی نظرمیں قدرو منزلت کا معیار



بہت سے لوگ یہ تصور کرتے ہیںکہ ہر وہ کام جو معاشرے کے لئے مفید ہے،اس کی معنوی قدر قیمت بھی زیادہ ہے اور اس کام کا انسان کی معنوی بلندی اور روحی کمالات پر بہت زیادہ اثر ہو۔وہ تصور کرتے ہیںکہ وہ کام خدا کے لئے یا خدا کی راہ میں ہے جو لوگوں کے لئے سود مند ہو اور اس لحاظ سے وہ زیادہ ترکام کے حجم کو اہمیت دیتے ہیں ۔کہتے ہیں کہ فلاںنے کس قدر اپنا سر مایہ خرچ کیا ہے اور ہسپتال یا مسجد کی تعمیر کرائی ہے ۔یہ تصور اور نظریہ بہت ہی سطحی ہے۔صحیح ہے کہ اچھے کام کے معیاروں میںسے ایک یہ ہے کہ کام معاشرہ اور لوگوں کے لئے مفید ہو،لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہر اچھا کام جو حسن فعلی رکھتا ہے ،وہ انجام دینے والے کے لئے کمال کا سبب بنے ،بلکہ وہ کام کمال کا سبب بنتا ہے جو حسن فعلی کے علاوہ ---- وہی عمل کی نیکی ہے ----حسن فاعلی بھی رکھتا ہو ۔یعنی فاعل کی نیت اور اس کے کام کرنے کا مقصد خدا اور اس کی مرضی کے لئے ہو۔اسلام کی نظر میں کام کا خدا کے لئے ہو نے اورخدا کی راہ میں ہو نے اور اسکی انسان کی بلندی وکمال میں اس کا موثر ہونا ،اس میں نہیں ہے کہ وہ کام صرف لوگوںکے لئے سود مند ہو۔بلکہ خدائی کام کا معیار یہ ہے کہ انسان اس کام کوخدا کی مرضی کے لئے انجام دے اورخدائی محرک اسے وہ کام انجام دینے پر مجبو ر کرے۔

خدا کی راہ میں ہونا ،یعنی کام ایک ایسی راہ اور جہت میں قرار پائے جس کی انتہا خدائے متعال ہو ،اور جب تک مقصد و ہدف خدائے متعال نہ ہو اسے خدائی راستہ نہیں کہا جاسکتا۔اگر مقصد لوگوں کی توجہ حاصل کرنا ہے ،تو راہ بھی لوگوں کی توجہ جلب کرنے کےلئے ہے۔اس وقت کام خداکے لئے اور اس کی راہ میں انجام پاتا ہے کہ فاعل کی توجہ اس کو انجام دیتے وقت خدا کی طرف ہواور یہ اس کے لئے ممکن ہے جو خدائے متعال کو پہچانتا ہواور اس کے تقرب کی قدر وقیمت کو سمجھتا ہو۔

اگر چہ کام کے نیک ہونے اور کام کے حسن کا ایک معیار، اسکا لوگوں کے لئے سودمند ہونا بھی ہے،اور جو بھی اپنے کام سے معاشرے کی زیادہ خدمت کرے گا،اس کاکام نیک ہے ۔

ہمیںقرآن مجیدکی آیتوںپرغور کرنے سے معلوم ہوتا ہے،کہبعض کام جو ہماری نظر میںاچھے ہیں،نہ صرف قرآن مجیدنے ان Ú©ÛŒ تمجید نہیں Ú©ÛŒ ہے ،بلکہ انھیں پست اور ناپسندکے طورپر بیان کیا ہے۔من جملہ ان میں سے  دوسروں کوانفاق کرنا ہے کہ ہم اسے نیک اور اچھے کاموں میں شمار کرتے ہیں اور اگر کسی Ú©Ùˆ رفاہی اور امدادی امور انجام دیتے ہوئے دیکھتے ہیںتواس Ú©ÛŒ ستائش کرتے ہیں جبکہ بعض خالص نیت نہ رکھنے والے انفاق کرنے والوں Ú©ÛŒ قرآن مجید Ù†Û’ سرزنش Ú©ÛŒ ہے اور وہ قیا مت Ú©Û’ دن پشیمان ہوں Ú¯Û’ اورکف افسوس ملیںگے کہ کیوں اپنے مال کولوگوں Ú©ÛŒ توجہ حاصل کرنے Ú©Û’ لئے ہم Ù†Û’ خرچ کیا ۔ممکن ہے دنیا میں لوگ انھیں ستائش کریں ،اس Ú©ÛŒ تصویر Ú©Ùˆ درودیوار پر نصب کریں  یا حتی اس کا یاد گاری مجسمہ بھی بنائیں ،تاکہ سب لوگ اسے ایک خیر Ú©Û’ عنوان سے پہچان لیں۔ لیکن قر آن مجید ان Ú©Û’ بارے میں فرماتا ہے:

<یا ایہا الذین آمنوا لا تبطلوا صد قا تکم با لمن والاٴذی کا لذی ینفق ما لہ رئاء الناس۔۔․ >(بقرہ /۲۶۴)

”ایمان والو !اپنے صدقات کومنت گزاری اور اذیت سے بر باد نہ کرو اس شخص کی طرح جو اپنے مال کو دنیا والوں کو دکھانے کے لئے صرف کرتا ہے۔“

اگر انفاق ، ریااور خودنمائی کی غرض سے ہو خدا اور معاد پر ایما ن کی بناء پر نہ ہو ،تو اس کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے ۔اس ریا کی مثال اس شخص کی جیسی ہے جو بیج کو زرخیز ز مین کے بجائے ایک ہموار پتھر پر رکھ کر اس کے اوپرتھوڑی سی مٹی ڈالتا ہے اورمنتظر رہتا ہے سبز ہوکر اس سے پھل حاصل ہوگا! وہ اس سے غا فل ہو تا ہے کہ ایک تیز ہوا یابارش سے وہ مٹی دُھلجائے گی !اس بنا پر اس قسم کاانفاق کرنے والوں کو،ان کے خرچ کئے گئے پیسوں اورمحنتوں کے عوض میں کچھ نہیں ملے گا، کیو نکہ ان کاعمل خدا اور آخرت پر ایمان کی بنیاد نہیں تھا۔

 ÛŒÛ لوگ خود نمائی ،دوسروں سے مقابلہ اور رقابت نیز اپنی نیک نامی اور شہرت Ú©Û’ لئے انفاق اور معاشرے میں خدمت کرتے ہیں کہ لوگ ان Ú©ÛŒ ستائش کریں Û” اگر کوئی شخص کسی عہدے پر فائز ہے، لوگوں کانمائندہ ہے ØŒ تو یہ اس لئے خدمت کرتا ہے کہ لوگ اسے دوسرے انتخاب میں ووٹ دے کر پھر سے انتخاب کریں یا اگر کوئی انتظامی منصب رکھتا ہے تو اس لئے خد مت کرتا ہے کہ اسے ترقی ملے ۔پس اس قسم Ú©Û’ افراد Ú©Û’ انفاق Ú©ÛŒ خدا Ú©Û’ نزدیک ذرہ برابر قدر وقیمت نہیں ہے اوراس کا اخروی سعادت پرکوئی اثرنہیں پڑتاہے Û” اس بنا پر اچھے اورشائستہ کام کاملاک  ------ جو انسان Ú©Û’ لئے آخرت میں سعادت کا سبب بنے  ----- یہ ہے کہ وہ کام ایمان Ú©Û’ ساتھ ہمراہ ہو اور اس کاسر چشمہ ایمان ہو Û” اس جہت سے خدائے متعال قرآن مجید میں ایمان Ú©Ùˆ عمل صالح Ú©Û’ ساتھ منسلک کرتے ہوئے فر ماتا ہے :

<وبشر الذین آمنوا وعملوا الصالحات انّ لہم جنات تجری من تحتہا الانہار۔۔۔>(بقرہ ۲۵)



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next