اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



 

 

 

محبت کے وسائل

شکار، مختلف طریقوں سے کیا جاتا ھے، شکار کبھی شیر کا ھوتا ھے تو کبھی چیتے کا، کبھی پرندے کا ھوتا ھے تو کبھی مچھلی کا، اور کبھی ہرن کا ھوتاھے تو کبھی پروانوں کا، اور یہ بات مسلم ھے کہ ہر چیز کے شکار کے لئے اسی لحاظ سے اسلحہ ھونا چاہئے، ورنہ شکار نھیں کیا جا سکتا، لہٰذا ہر شکارکے لئے اس کے مخصوص اسباب اور وسائل ھو نے چاھیئے ہر وسیلہ سے ہر چیز کا شکار نھیں کیا جا سکتا۔

ھم دنیا و آخرت میں خداوندعالم کے مخصوص لطف و کرم کے محتاج ھیں ، لہذا قرآنی آیات اور روایات کے مطابق ایسا راستہ طے کریں جس کا انجام خوشنودی خدا اور بہشت جاوید ھو، لہٰذا ھمیں ان حقائق کے مطابق اپنے لئے وسائل فراھم کرنا چاہئے اور پھر خداوندمہربان کے لطف و کرم اور اس کی خوشنودی و عنایت اور سر انجام بہشت کو حاصل کرنے کی کوششکرنا چاہئے۔

اور چونکہ ماھی گیر (مچھیارا) مچھلی کے شکار کرنے کے آلات ووسائل کو دوسروں سے بہتر جانتا ھے اور پروانوں کا شکار کرنے والا پروانوں کے شکار کے آلات ووسائلسے، نیز ایک خطیب الفاظ کو شکار کرنے کے لئے دوسروں سے زیادہ واقف ھوتا ھے؛ لہٰذا خداوندعالم بھی ان حقائق کے مطابق وسائل کو سب سے بہتر جانتا ھے۔

(قرآنی آیات کی) بنیاد پر خداوندعالم ، اھل بیت علیھم السلام کی محبت اور ان حضرات کے احکام کی پیروی کے علاوہ کسی دوسری چیز کو وسیلہ قرار نھیں دیتا ھے۔

محبت کو حاصل کرنے کا طریقہ معرفت اور پہچان سے متصل ھے، جب انسان اھل بیت علیھم السلام کی معرفت اور پہچان کی وادی میں داخل ھوتا ھے تو معرفت کی آنکھ سے ان حضرات کی معنوی ، عملی اور اخلاقی نیکیاں اور روحانی و قلبی حسن و جمال کے علاوہ کچھ نھیں دیکھتا، اور یھی حسن و جمال ان حضرات سے عشق و محبت اور دل لگی کا سبب بن جاتا ھے۔

یہ عشق و محبت اپنی حرارت کے ذریعہ انسان کو ہر عالم میں اس بات پر مجبور کرتی ھے کہ اپنے معشوق کے رنگ کو اپنائے اور سب کاموں میں اپنے معشوق کی صورت بن جائے اور چونکہ اھل بیت علیھم السلام خدا کا رنگ رکھتے ھیں ھم بھی ان کے رنگ کو اپناتے ھوئے خدا کے رنگ میں رنگے جاسکتے ھیں اور شکار کے اس بے نظیر جال کے ذریعہ کہ جو محبت ، عمل و عشق و اطاعت سے بُنا ھوا ھے؛ خداوندعالم کے لطف و کرم ، عنایت و مغفرت اور بہشت کوشکار کرسکتے ھیں۔

معرفت یا محبت کا مقدمہ



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next