اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



متعدد روایات کی بنا پر اھل بیت علیھم السلام کی محبت انسان کی ولادت کی طہارت پر گواہ ھے۔

حضرت امیر الموٴمنین علیہ السلام فرماتے ھیں: پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے جناب ابوذر سے فرمایا:

”یا اٴباذر! مَنْ اٴَحَبَّنٰا - اٴھْلَ الْبَیتِ - فَلْیَحْمَدِ اللّٰہَ عَلیٰ اٴَوَّلِ النِّعَمِ، قَالَ: یَا رَسولَ اللّٰہِ وَمَا اٴَوَّلُ النِّعَمِ؟ قَالَ طِیْبُ الْوِلاَدَةِ، اِنَّہُ لاٰیُحِبُّنَا اِلاَّ مَنْ طَابَ مَوْلِدُہُ“۔[7]

”اے ابوذر! جو شخص ھم (اھل بیت علیھم السلام ) کو دوست رکھتا ھو تو اسے چاہئے کہ خدا کی سب سے پھلی نعمت پر حمد و ثنا کرے، جناب ابوذر نے کہا: یا رسول الله! وہ سب سے پھلی نعمت کیا ھے؟ آنحضرت (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: ولادت کی طہارت، کیونکہ کوئی شخص ھمیں دوست نھیں رکھے گا مگر جو پاک طریقہ سے پیدا ھوا ھو“۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

”مَنْ اٴَصْبَحَ یَجِدُ بَرْدَ حُبِّنَا عَلیٰ قَلْبِہِ فَلَیَحْمَدِ اللّٰہَ عَلیٰ بٰادِيْ النِّعَمِ، قِیْلَ: وَمٰا بَادِيْ النِّعَمِ؟ فَقَالَ: طِیْبُ الْمَوْلِدِ“۔[8]

”جو شخص صبح اٹھے اور اپنے دل میں ھماری محبت کی ٹھنڈک محسوس کرے تو اس کو سب سے پھلی نعمت پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے، سوال کیا گیا: وہ سب سے پھلی نعمت کیا ھے؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: پاک ولادت“۔

۳۔ دل کی پاکیزگی

حضرات اھل بیت علیھم السلام کا عشق اور اس خاندان عصمت و طہارت سے محبت دل کی پاکیزگی کی نشانی ھے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next