اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (1)



اپنے آخری وقت میں یھیں موصوف نے وضو کیا اور اپنی بیٹی کو بلا کر کہا: اے میری بیٹی! میرے پاس بیٹھ جا اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھ لے، اور جب میں تیرا ہاتھ دباؤں تو بہت جلد مجھے کھڑا کردینا، کیونکہ میرے مولا و آقا حضرت امام حسین علیہ السلام میری بالین پر آئیں گے، اور میں آپ کا احترام و تعظیم کرنا چاہتا ھوں!

وہ لڑکی کہتی ھے: میں اپنے والد کے پاس بیٹھ گئی اور ان کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ رکھ لیا اور جیسے انھوں نے میرے ہاتھ کو دبایا میں نے فوراً ھی ان کو بستر سے اٹھا دیا، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بہت زیادہ ادب و احترام کے ساتھ کہا: آگئے ھیں، ”السلام علیک یا ابا عبد الله!“ اور پھر خوشی خوشی اپنی جان دیدی اور اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کا عالم ربانی سے دیدار

انسان کو در پیش بہت سخت اور تلخ حادثہ قبر میں جانا ھے، غربت کا گھر، وحشت کا گھر، اندھیرا گھر، لیکن اھل بیت علیھم السلام کے عاشقوں کے لئے قبر ھی ان کے لئے برزخ ھے جو خداوندعالم کے نور سے روشن و منور ھوجاتی ھے۔

”یا نور المستوحشین فی الظلم“ [33]

”اے ظلمت کی تاریکی میں وحشت زدوں کو روشنی دینے والے!“

اور اھل بیت علیھم السلام کے حضور سے یھی قبر ایسی جنت نما بن جاتی ھے کہ نہ پوچھئے، مرحوم حاج شیخ مرتضیٰ حائری جو حوزہ علمیہ قم میں بہت سے بزرگوں کے استاد تھے، اھل بیت علیھم السلام سے بہت زیادہ عشق رکھتے تھے اور جہاں تک ممکن تھا چاھے پریشانیوں میںمبتلا ھوجائیںلیکن سردیوں میں اور گرمیوں میں حضرت اما م رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے جاتے تھے، ان کی وفات کے بعد ان کے ایک دوست نے ان کو خواب میں دیکھا اور ان کے حالات دریافت کئے تو انھوں نے جواب میں کہاکہ: میں ۷۵ مرتبہ قم سے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے گیا ھوں، اور عالم برزخ میں حضرت امام رضا علیہ السلام بھی ۷۵ مرتبہ میرے دیدار کے لئے تشریف لائے ھیں۔

الحاج شیخ عباس قمی اور حضرت امام حسین علیہ السلام

حقیر نے مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزند حاج میرزا علی آقا محدث مرحوم سے سنا ھے کہ جب موصوف کو نجف اشرف میں اپنے استاد میرزا حسین نوری کے پاس دفن کیا تو رات میں ان کے دیدار سے مشرف ھوا، میں نے ان سے حالات دریافت کئے تو کہاکہ: جب سے میں عالم برزخ میں وارد ھوا ھوں، اب تک تین بار مجھے حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں لے جایا جاچکا ھے۔

آیت الله حاج میرزا علی آقا شیرازی اور حضرت امام حسین علیہ السلام



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next