زندگانی رسول اکرم (ص)



اسلام کے پھلے مھاجرین

پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ بعثت اور عمومی دعوت Ú©Û’ ابتدائی سالوں میں مسلمان بہت Ú¾ÛŒ Ú©Ù… تعداد میں تھے قریش Ù†Û’ قبائل عرب Ú©Ùˆ یہ نصیحت کررکھی تھی کہ ھر قبیلہ اپنے قبیلہ Ú©Û’ ان لوگوں پر کہ جو پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم پر ایمان لاچکے ھیں انتھائی سخت دباؤڈالیں اور اس طرح مسلمانوں میں سے ھر کوئی اپنی قوم وقبیلہ Ú©ÛŒ طرف سے انتھائی سختی اور دباؤمیں مبتلا تھا اس وقت مسلمانوں Ú©ÛŒ تعداد جھادآزادی شروع کرنے Ú©Û’ لئے کافی نھیں تھی ۔پیغمبراکرم Ù†Û’ اس چھوٹے سے گروہ Ú©ÛŒ حفاظت اور مسلمانوں Ú©Û’ لئے حجاز سے باھر قیام گاہ مھیاکرنے Ú©Û’ لئے انھیں ہجرت کا Ø­Ú©Ù… دے دیا اور اس مقصد کےلئے حبشہ Ú©Ùˆ منتخب فرمایا اور کھا کہ وھاں ایک نیک دل بادشاہ Ú¾Û’ جو ظلم وستم کرنے سے اجتناب کرتا Ú¾Û’ Û” تم وھاں Ú†Ù„Û’ جاؤ یھاں تک کہ خداوند تعالیٰ کوئی مناسب موقع ھمیں عطافرمائے۔پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ مراد نجاشی سے تھی (نجاشی ایک عام نام تھا جیسے ”کسریٰ“ جو حبشہ Ú©Û’ تمام بادشاهوں کا خاص لقب تھا لیکن اس نجاشی کا اصل نام جو پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم کا Ú¾Ù… عصر تھا اصحمہ تھا جو کہ حبشہ Ú©ÛŒ زبان میں عطیہ وبخشش Ú©Û’ معنی میں Ú¾Û’ )Û”

مسلمانوں میں سے گیارہ مرداور چار عورتیں حبشہ جانے کے لئے تیار هوئے اور ایک چھوٹی سی کشتی کرایہ پر لے کر بحری راستے سے حبشہ جانے کے لئے روانہ هوگئے ۔یہ بعثت کے پانچویں سال ماہ رجب کا واقعہ ھے ۔کچھ زیادہ عرصہ نھیں گزراتھا کہ جناب جعفر بن ابوطالب بھی مسلمانوںکے ایک دوسرے گروہ کے ساتھ حبشہ چلے گئے ۔ اب اس اسلامی جمعیت میں ۸۲مردوں علاوہ کافی تعداد میں عورتیںاور بچے بھی تھے ۔

مشرکین ،مھاجرین کی تعقیب میں

اس ہجرت Ú©ÛŒ بنیادبت پرستوں Ú©Û’ لئے سخت تکلیف دہ تھی کیونکہ دہ اچھی طرح سے دیکھ رھے تھے کہ Ú©Ú†Ú¾ زیادہ عرصہ نھیں گزرے گا کہ وہ لوگ جو تدریجاً اسلام Ú©Ùˆ قبول کرچکے ھیں اور حبشہ Ú©ÛŒ سرزمین امن وامان Ú©ÛŒ طرف Ú†Ù„Û’ گئے ھیں ØŒ مسلمانوں Ú©ÛŒ ایک طاقتور جماعت Ú©ÛŒ صورت اختیار کرلیں Ú¯Û’ یہ حیثیت ختم کرنے Ú©Û’ لئے انهوں Ù†Û’ کام کرنا شروع کردیا اس مقصد Ú©Û’ لئے انهوں Ù†Û’ جوانوں میں سے دوهوشیار، فعال، حیلہ باز اور عیار جوانوں یعنی عمروبن عاص اور عمارہ بن ولید کا انتخاب کیا بہت سے ہدیے دے کر ان Ú©Ùˆ حبشہ Ú©ÛŒ طرف روانہ کیا گیا ،ان دونوں Ù†Û’ کشتی میں بیٹھ کر شراب Ù¾ÛŒ اور ایک دوسرے سے Ù„Ú‘Ù¾Ú‘Û’ لیکن آخرکار وہ اپنی سازش Ú©Ùˆ روبہ عمل لانے Ú©Û’ لئے سرزمین حبشہ میں داخل هوگئے Û” ابتدائی مراحل Ø·Û’ کرنے Ú©Û’ بعد وہ نجاشی Ú©Û’ دربار میں پہنچ گئے ،دربار میں باریاب هونے سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ انهوں Ù†Û’ نجاشی  Ú©Û’ درباریوں Ú©Ùˆ بہت قیمتی ہدیے دے کران Ú©Ùˆ اپنا موافق بنایا تھا اور ان سے اپنی طرفداری اور تائید کرنے کا وعدہ Ù„Û’ لیا تھا Û”

” عمروعاص “ نے اپنی گفتگو شروع کی اور نجاشی سے اس طرح ھمکلام هوا:

ھم سرداران مکہ کے بھیجے هوئے ھیں ھمارے درمیان کچھ کم عقل جوانوں نے مخالفت کا علم بلند کیا ھے اور وہ اپنے بزرگوںکے دین سے پھر گئے ھیں،اور ھمارے خداؤں کو برابھلا کہتے ھیں ،انهوں نے فتنہ وفساد برپا کردیا ھے لوگوں میں نفاق کا بیچ بودیا ھے ،آپ کی سرزمین کی آزادی سے انهوں نے غلط فائدہ اٹھایا ھے اور انهوں نے یھاں آکر پناہ لے لی ھے ، ھمیں اس بات کا خوف ھے کہ وہ یھاں بھی خلل اندازی نہ کریں بہتریہ ھے کہ آپ انھیں ھمارے سپرد کردیں تاکہ ھم انھیں اپنی جگہ واپس لے جائیں ۔

یہ کہہ کر ان لوگوں نے وہ ہدئیے جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے پیش کیے ۔

نجاشی نے کھا : جب تک میں اپنی حکومت میں پناہ لینے والوں کے نمائندوں سے نہ مل لوں اس سلسلے میں کوئی بات نھیں کرسکتا اور چونکہ یہ ایک مذھبی بحث ھے لہٰذا ضروری ھے کہ تمھاری موجودگی میںمذھبی نمائندوں کوبھی ایک جلسہ میں دعوت دی جائے ۔

جعفربن ابی طالب مھاجرین کے بہترین خطیب



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next