زندگانی رسول اکرم (ص)



قابل توجہ بات یہ Ú¾Û’ کہ بہت سی روایات Ú©ÛŒ تصریح Ú©Û’ مطابق پیغمبر صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ù†Û’ اس عظیم سفر Ú©Û’ مختلف حصوں میں اچانک علی علیہ السلام Ú©Ùˆ اپنے پھلو میں دیکھا، اور ان روایات میں Ú©Ú†Ú¾ ایسی تعبیریں نظر آتی ھیں، جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©Û’ بعد علی علیہ السلام Ú©Û’ مقام Ú©ÛŒ حد سے زیادہ عظمت Ú©ÛŒ گواہ ھیں Û”

معراج کی ان سب روایات کے باوجود کچھ ایسے پیچیدہ اور اسرار آمیز جملے ھیں جن کے مطالب کو کشف کرنا آسان نھیں ھے، اور اصطلاح کے مطابق روایات متشابہ کا حصہ ھیں یعنی ایسی روایات جن کی تشریح کوخود معصومین علیھم السلام کے سپرد کردینا چاہئے ۔[32]

ضمنی طورپر، معراج Ú©ÛŒ روایات اھل سنت Ú©ÛŒ کتابوں میں بھی تفصیل سے آئی ھیں،اور ان Ú©Û’ راویوں میں سے تقریباً ۳۰افراد Ù†Û’ حدیث معراج Ú©Ùˆ نقل کیا Ú¾Û’Û”                                     

یھاں یہ سوال سامنے آتاھے : یہ اتنا لمبا سفر طے کرنا اور یہ سب عجیب اور قسم قسم کے حادثات، اور یہ ساری لمبی چوڑی گفتگو ، اور یہ سب کے سب مشاہدات ایک ھی رات میں یاایک رات سے بھی کم وقت میں کس طرح سے انجام پاگئے ؟

لیکن ایک نکتہ Ú©ÛŒ طرف توجہ کرنے سے اس سوال کا جواب واضح هوجاتاھے ØŒ سفر معراج ھرگز ایک عام سفر نھیں تھا ØŒ کہ اسے عام معیاروں سے پرکھاجائے نہ تو اصل سفر معمولی تھا اور نہ Ú¾ÛŒ آپ Ú©ÛŒ سواری معمولی اور عام تھی،نہ آپ Ú©Û’ مشاہدات عام اور معمولی تھے اور نہ Ú¾ÛŒ آپ Ú©ÛŒ گفتگو ØŒ اور نہ Ú¾ÛŒ وہ پیمانے جواس میں استعمال هوئے، ھمارے کرہٴ خاکی Ú©Û’ محدود اور چھوٹے پیمانوں Ú©Û’ مانند تھے، اور نہ Ú¾ÛŒ وہ تشبیھات جواس میں بیان هوئی ھیں ان مناظر Ú©ÛŒ عظمت Ú©Ùˆ بیان کرسکتی ھیں جو پیغمبر صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ù†Û’ مشاہدہ کیے ØŒ تمام چیزیں خارق العادت صورت میں ØŒ اور اس مکان وزمان سے خارج هونے Ú©Û’ پیمانوں میں، جن سے Ú¾Ù… آشنا نھیں، واقع هوئیں Û”

اس بناپر کوئی تعجب کی بات نھیں ھے کہ یہ امور ھمارے کرہٴ زمین کے زمانی پیمانوں کے ساتھ ایک رات یا ایک رات سے بھی کم وقت میں واقع هوئے هوں۔[33]

معراج جسمانی تھی یاروحانی ؟

شیعہ اور سنی علمائے اسلام کے درمیان مشهور ھے کہ یہ واقعہ عالم بیداری میں صورت پذیر هوا، سورہ بنی اسرائیل کی پھلی آیت اور سورہ نجم کی مذکورہ آیات کا ظاھری مفهوم بھی اس امر کا شاہد ھے کہ یہ واقعہ بیداری کی حالت میں پیش آیا ۔

تواریخ اسلامی بھی اس امرپر شاہد وصادق ھیں،تاریخ کہتی Ú¾Û’ : جس وقت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ù†Û’ واقعہٴ معراج کا ذکر کیا تو مشرکین Ù†Û’ شدت سے اس کا انکار کردیا اور اسے آپ Ú©Û’ خلاف ایک بھانہ بنالیا۔                                    

یہ بات گواھی دیتی ھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ھرگز خواب یا مکا شفہٴ روحانی کے مدعی نہ تھے ورنہ مخالفین اس قدر شور وغوغا نہ کرتے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 next