جوانوں کوامام علي عليہ السلام کي وصيتيں



”لااقسم بيوم القيامة ولااقسم بالنفس اللوامة (القيامة،۱۔۲)۔

قسم ہے روزقيامت کي اورقسم ہے اس نفس کي جو انسان کوگناہ کرنے پر سخت ملامت اورسرزنش کرتاہے۔

۴۔ تجربات حاصل کرنا۔

امام اپنے مذکورہ وصيتنامے ميں امام حسن سے فرماتے ہيں:

اعرض عليہ اخبارالماضين وذکرہ بمااصاب من کان قبلک من الاولين و سرفي ديارہم وآثارہم فانظرفيمافعلواوعماانتقلواواين حلواونزلوا

اپنے دل پرگذشتہ لوگوں کي خبريں اوراحوال پيش کروجوکچھ گذشتگان پرتم سے پہلے گزرگياہے اس کويادکروان کے دياروآثاراورويرانوں ميں گردش کرواورديکھوکہ انہوں نے کيا کيا۔ وہ لوگ کہاں سے منتقل ہوئے کہاں گئے اورکہاں قيام کيا۔

ايک جوان کوچاہئے کہ وہ تاريخ کي معرفت حاصل کرے اورتجربات کوجمع کرے کيونکہ :

اول : جوان کيونکہ کم عمر،اس کاذہن خام اورتجربات سے خالي ہوتاہے اس نے زمانے کے سرودگرم نہيں ديکھے ہوتے اوراسي طرح زندگي کي مشکلات کاسامنانہيں کياہوتا۔ يہي وجہ ہے کہ بعض اوقات ايک جوان کاقلبي سکون تباہ ہوجاتاہے اوروہ افسردگي يااس کے برعکس طبيعت کي تندي اورتيزي کاشکار ہوجاتاہے۔

دوم : تخيلات اورتوہمات جواني کے زمانے کي خصوصيات ہيں جوبسااوقات جوان کوحيقيت کي شناخت سے محروم کرديتے ہيں جب کہ تجربہ انساني توہمات کے پردوں کوپارہ پارہ کرديتاہے،امام فرماتے ہيں : التجارب علم مستفاد۔[20]

انساني تجربات ايک مفيدعلم ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 next