اسلامى تہذيب و ثقافت

ڈاكٹر على اكبر ولايتي


مرحلہ سوم: جزيرة العرب اور اس دور كى تہذيب يافتہ دنيا ميں اسلام كى وسيع پيمانے پر نشر و اشاعت كا زمانہ كہ جس ميں بين النہريں ، ايران، روم، مصر ،حبشہ ، ہند، ماورا النہر، چين ، شمالى آفريقا اور آخر كار جنوبى يورپ شامل ہيں _

 

مرحلہ چہارم : نئي اسلامى تہذيب و تمدن كا دنيا كى قديم ترين تہذيبوں كے قريب ہونا اور ان سے آگاہى كى كوشش اور ان ثقافتوںكواسلامى تہذيب ميں ترجمہ ،لائبريريوں اور مدارس كى تاسيس كے ذريعے منتقل كرنا اور انكے دانشمند مفكر اذہان كو اسلام كے علمى و تعليمى مراكز كى طرف مائل كرنا_

مرحلہ پنجم: اسلامى تمدن كے پھلنے پھولنے كا زمانہ_

مرحلہ ششم: اسلام كى عميق ثقافت اور عرفانى ادبيات كى بہاركازمانہ

مرحلہ ہفتم: آرٹ اور معمارى كا زمانہ

مرحلہ ہشتم: اسلامى تمدن كے زوال كا زمانہ يا وہ زمانہ كہ جب عيسائيوںاورمنگولوں نے انتہائي شقاوت اور بے رحمى سے عالم اسلام پر حملے كرتے ہوئے اسلامى كلچرميں مايوسى كى روح پھونك دى اور شہروں كو تباہ و برباد كرتے ہوئے اسلامى تمدن كى بنيادوں كو ہلاديا_

مرحلہ نہم: عالم اسلام كا دوبارہ اپنے پاؤں پر كھڑے ہونا_

مرحلہ دہم: استعمار كا حملہ اورزوال كے دوسرے دور كا آغاز يا مسلمانوں كے كلچر ميں تبديليوں كا زمانہ ، يہ ايسا حملہ تھا كہ جو عالم اسلام كے حساس مراكز پر برقى جھٹكے كى مانند اثر انداز ہوا اس يلغار كے ديگر اثرات سے قطع نظر اس سے ايسى حياتى لہريں پيدا ہوئيں كہ جو اسلام كى جغرافيايى كى حدود ميں مسلسل تاريخى تحريكوں كے وجود ميں آنے كا باعث بنيںكہ جسے ہم اسلامى بيدارى سے تعبير كرتے ہيں اسلامى بيدارى يا يہ كہ اسلام كى طرف لوٹنے كى دعوت (اس مرحلہ كے تحت چند ديگر مراحل مورد بحث ہيں)_

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next