مکتب اھل بیت (ع) سے منسوب ھونے کے طریقے



عمر بن یزید سے روایت ھے کہ اس نے کھا: امام جعفر صادق(ع) فرماتے ھیں۔ اے یزید کے بیٹے! خدا کی قسم تم ھم اھل بیت (ع) میں سے ھو، راوی کہتا ھے ، قربان جاؤں!میں آل محمد میں سے ھوں ؟ فرمایا: ھاں خدا کی قسم انھیں میں سے ھو۔ کیا تم نے خدا کا یہ قول نھیں پڑھا ھے :

<إنَّ اٴولیٰ النَّاسِ بِإبرَاہِیمَ لَلَّذِینَ اتَّبَعُوہُ وَ ھٰذا النَّبِی>[9]یا خدا کا یہ قول نھیں پڑھا<فَمَن تَبِعَنِی فَإنَّہُ مِنِّی>۔[10]

ابراھیم سے ملحق ھونے کے وہ لوگ زیادہ حقدار ھیں کہ جنھوں نے ان کا اور اس نبی کا اتباع کیا۔ پھر جس نے میرا اتباع کیا وہ مجھ سے ھے۔

امام جعفر صادق(ع) سے روایت ھے کہ آپ نے فرمایا:

ھمارے شیعہ ھمارا جز ھیں، انھیں وھی چیز غمگین کرتی ھے جو ھمیں رنجیدہ کرتی ھے اور انھیں اسی چیز سے مسرت ھوتی ھے جس سے ھمیں مسرت ھوتی ھے پھر اگر ان میں سے کوئی ھمیں چاہتا ھے تو اسے چاہئے کہ ان کے پاس جائے کیوں کہ وہ اس کے ذریعہ ھم سے وابستہ ھے۔[11]

امام جعفر صادق(ع) سے روایت ھے کہ آپ نے فرمایا: جس نے آل محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے محبت کی اور ان کو اس طرح تمام لوگوں پر مقدم کیا جس طرح خدا نے انھیں رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی قرابت کے سبب سب پر مقدم کیا ھے تووہ آل محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے ھے کہ اسے آل محمد سے نسبت ھے ، وہ ان سے تولا رکھتا ھے اور ان کا اتباع کرتا ھے خدا وند عالم نے اپنی کتاب میں اسی طرح حکم فرمایا ھے :

<وَ مَن یَّتَوَلَّہُ مِنکُم فَإنَّہُ مِنھُمْ>[12]

فلاح و کامیابی

جابر بن یزید سے انھوں نے امام محمد باقر (ع) سے اور آپ(ع) نے زوجہٴ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ام سلمہ سے روایت کی ھے کہ انھوں نے کھا: میں نے رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے سنا ھے : ”إن علیّاً و شیعتہ ھم الفائزون“ [13]علی اور ان کے شیعہ کامیاب ھیں۔

تولیٰ و تبریٰ کے سبب شھیدوں میں شرکت

معتصم کے ماموں ریان بن شبیب سے صحیح حدیث میں آیا ھے کہ انھوں نے کھا: میں پھلی محرم کو ابو الحسن امام رضا(ع) کی خدمت میں حاضر ھواآپ نے -ایک طویل حدیث کے بعد-مجھ سے فرمایا: اے شبیب کے بیٹے اگر تم کسی چیز پر رونا چاھو تو حسین (ع)بن علی (ع)بن ابی طالب پر روؤکیونکہ انھیں بے دردی سے ذبح کیا گیا ھے اور ان کے اھل بیت(ع) سے ایسے اٹھارہ مرد قتل ھوئے ھیں جن کی مثال روئے زمین پر نھیں ھے ۔

اے شبیب کے بیٹے اگر تم جنت میں بنے ھوئے محل میں نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے ساتھ رھنا چاہتے ھو تو قاتلان حسین (ع) پر لعنت کرو۔

اے شبیب کے بیٹے اگر تم یہ چاہتے ھو کہ تم کو اس شخص کے برابرثواب ملے جو امام حسین (ع) کے ساتھ شھید ھوئے ھیں تو جب بھی تمھیں حسین (ع) کی یاد آئے تو یہ کھنا:”یا لیتنی کنت معھم فافوز فوزاً عظیماً“۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next