مکتب اھل بیت (ع) سے منسوب ھونے کے طریقے



میںنے عرض کیا: میں قربان، ان میں سے میں نے کسی کو نھیں دیکھا ھے۔

فرمایا: اگر تم ان کے قاتل کو نھیں دیکھتے تو کیا قتل کے ذمہ دار کو بھی نھیں دیکھتے ؟

کیا تم نے خدا کا قول نھیں سنا :<قَد جَاءَ کُم رُسُلٌ مِن قَبلِی بِالبَیِّنَاتِ وَ بِالَّذِی قُلتُم فَلِمَ قَتَلْتُمُوھُم إن کُنتُم صَادِقِینَ>[15]

ان لوگوں نے کسی رسول کو قتل کیا تھا کہ جن کے درمیان محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) رہتے تھے جبکہ آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے اور عیسیٰ(ع) کے درمیان کوئی رسول نھیں تھا یھاں یہ لوگ رسول کے قتل سے راضی تھے اس لئے ان کو قاتل و ظالم کا نام دیا گیا ھے ۔

آیتوں میں سے جس آیت کی طرف امام جعفر صادق(ع) نے اشارہ فرمایا ھے وہ ھے سورہ آل عمران کی ۸۳ ۱ویں آیت:

<اَلَّذِینَ قَالُوا إنَّ اللّٰہَ عَہَدَ اِلَینَا إلاَّ نُوٴمِنَ بِرَسُولٍ حَتَّی یَاٴ تِیَنَا بِقُربَانٍ تَاٴکُلُہُ النَّارُ قُل قَد جَاءَ کُم رُسُلُ مِن قَبلِی بِالبَیِّنَاتِ وَ بِالَّذِی قُلتُم فَلِمَ قَتَلتُمُوھُم إن کُنتُم صَادِقِینَ >

جو لوگ یہ کہتے ھیں کہ ھم سے خدا نے یہ عھد لیا ھے کہ کسی رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پر اس وقت تک ایمان نھیں لائیں گے جب تک کہ ھمارے سامنے ایسی قربانی پیش نہ کر دے کہ جس کوآگ کھا جائے، رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) آپ ان سے کہہ دیجئے مجھ سے پھلے بھی واضح دلیلوں اور تمھاری مطلوب قربانی کے ساتھ تمھارے پاس رسول آئے تھے اگر تم سچے ھو تو پھر تم نے انھیں کیوں قتل کر دیا؟

اس میں شک نھیں ھے کہ اس آیت < فَلِمَ قَتَلتُمُوھُم إن کُنتُم صَادِقِین۔۔۔> میں رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے معاصر یھودی مخاطب ھیں اور اس میں بھی شک نھیں ھے کہ ان یھودیوں نے کسی رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو قتل نھیں کیا تھا اور ان یھودیوں اور ان قاتلوں کے درمیان چھہ سو سال کا فاصلہ ھے لیکن قرآن اس کے باوجود حقیقت میں ان کی طرف قتل کی نسبت دیتا ھے ۔اور یہ نسبت مجازی طریقہ سے نھیں جیسے:<فَساٴلُوا اْلقَرْیَةَ۔۔۔>

قتل کی اس نسبت کی کوئی توجیہ و تفسیر بھی نھیں ھے سوائے یہ کہ ھم اس قاعدہ کلیہ کو جانتے ھیں کہ نیت کے لحاظ سے راضی و ناراض ھونے سے نیت عمل سے بدل جاتی ھے ۔

بیشک سچی نیت و آرزو اور صداقت پر مبنی رضا و ناراضگی عمل کی قیمت رکھتی ھے اور اس نیت کے حامل کی طرف عمل کی نسبت دینا صحیح ھے ، اس نے خلوص کے ساتھ اس کی تمنا کی تھی اور خلوص کے ساتھ اس سے خوش ھوا تھا جیسا کہ کتاب خدا میںوارد ھوا ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next