مکتب اھل بیت (ع) سے منسوب ھونے کے طریقے



خدا لعنت کرے اس گروہ پر جس نے آپ کو قتل کیا، خد العنت کرے اس گروہ پرجس نے آپ پر ظلم کیا ، خدا لعنت کرے اس گروہ پر جس نے یہ سب کچھ سنا اور اس سے راضی ھوا۔

اس میں پھلا گروہ قتل کاذمہ دار ھے ۔

دوسر ے گروہ نے پھلے گروہ کی تائید و تقویت کی ھے ۔

تیسرا گروہ وہ ھے جو قتل حسین (ع) سے خوش ھوا ، یہ گروہ پھلے گروہ سے زیادہ بڑا ھے ۔

اس کا حلقہ تاریخ و جغرافیہ سے زیادہ وسیع ھے۔

مجھے یھاں مناسب معلوم ھوتا ھے کہ اس گفتگو کو عطیہ عوفی کی اس روایت پر ختم کردوں جو انھوں نے جلیل القدر صحابی جابر بن عبد اللہ انصاری سے کی ھے ، جب جابر نے سانحہ کربلا کے بعد امام حسین (ع) کی قبر کی زیارت کی۔

بشارت مصطفیٰ میں عطیہ عوفی سے روایت ھے کہ انھوں نے کھا:

میں جابر بن عبد اللہ انصاری کے ساتھ قبرِ حسین (ع) بن علی بن ابی طالب(ع) کی زیارت کیلئے گیا، جب ھم کربلا پھنچے تو جابر فرات پر گئے اور غسل بجالائے پھر ایک چادر کو لنگی کی طرح باندھ لیا اور دوسری کو اوڑھ لیا ایک خوشبو کی تھیلی نکالی اور اس کو اپنے بدن پر ملا اور قدم قدم پر ذکرِ خدا کرتے ھوئے چلے جب قبرِ حسین (ع) کے قریب پھنچے تو انھوں نے مجھ سے کھا کہ مجھے قبر سے مس کرو تو میں نے انھیں قبر سے مس کیا ، جابر بیھوش ھو کر قبر پر گر پڑے میںنے ان پر پانی چھڑکا جب وہ ھوش میں آئے تو تین مرتبہ کھا: یا حسین(ع)! دوست، دوست کا جواب نھیں دیتا؟

پھر کھا: آپ کیسے جو اب دیں گے جب کہ آپ کو پسِ گردن سے ذبح کیا گیا ھے آپ کے سر کو بدن سے جد اکر دیا گیا ھے ۔ اے سید النبیین کے بیٹے، اے سید المومنین کے فرزند، اے حلیف تقویٰ کے پسر، ھدایت کی نسل اور اے خامس آل عبا ،اے سید النقباء کے لخت جگر، اے فاطمہ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے نور نظر، آپ ایسے کیوں نہ ھوں ،جب کہ آپ کو سید المرسلین نے کھانا کھلایا، سید المتقین کے سایہ میں تربیت ھوئی، ایمان کا دودھ پلایا گیا ،اسلام کے ذریعہ دودھ بڑھائی ھوئی آپ زندگی میں بھی طیب وطاھر رھے اور موت کے بعد بھی پاک و پاکیزہ رھے لیکن آپ کے فراق میںمومنوں کے دلوں کو سکون نھیں ھے اور آپ نے جو راستہ اختیار کیا اس کی شکایت نھیں کی جا سکتی،آپ پر خدا کا سلام اور اس کی رضا ھو۔

آپ نے وھی راستہ اختیار کیا جس کو آپ کے بھائی یحیٰی بن زکریا نے اختیار کیاتھا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next