حضرت امام حسن عليه السلام



          امام بخاری اورامام مسلم لکھتے ہیں کہ ایک دن حضرت رسول خداامام حسن کوکندھے پربٹھائے ہوئے فرمارہے تھے خدایامیں اسے دوست رکھتاہوں توبھی اس سے محبت کر Û”

          حافظ ابونعیم ابوبکرہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن آنحضرت نمازجماعت پڑھارہے تھے کہ ناگاہ امام حسن آگئے اوروہ دوڑکرپشت رسول پرسوارہوگئے یہ دیکھ کررسول کریم Ù†Û’ نہایت نرمی Ú©Û’ ساتھ سراٹھایا،اختتام نمازپرآپ سے اس کاتذکرہ کیاگیاتوفرمایایہ میراگل امیدہے“۔” ابنی ہذا سید“  یہ میرابیٹا سیدہے اوردیکھویہ عنقریب دوبڑے گروہوں میں صلح کرائے گا۔

          امام نسائی عبداللہ ابن شدادسے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن نمازعشاء پڑھانے Ú©Û’ لیے آنحضرت تشریف لائے آپ Ú©ÛŒ آغوش میں امام حسن تھے آنحضرت نمازمیں مشغول ہوگئے ØŒ جب سجدہ میں گئے تواتناطول دیاکہ میں یہ سمجھنے لگاکہ شایدآپ پروحی نازل ہونے Ù„Ú¯ÛŒ ہے اختتام نمازپرآپ سے اس کاذکرکیاگیا توفرمایاکہ میرافرزندمیری پشت پرآگیاتھا میں Ù†Û’ یہ نہ چاہاکہ اسے اس وقت تک پشت سے اتاروں ،جب تک کہ وہ خودنہ اترجائے ØŒ اس لیے سجدہ کوطول دیناپڑا۔

          حکیم ترمذی ،نسائی اورابوداؤد Ù†Û’ لکھاہے کہ آنحضرت ایک دن محوخطبہ تھے کہ حسنین آگئے اورحسن Ú©Û’ پاؤں دامن عبامیں اس طرح الجھے کہ زمین پرگرپڑے، یہ دیکھ کر آنحضرت Ù†Û’ خطبہ ترک کردیااورمنبرسے اترکرانہیں آغوش میں اٹھالیااورمنبر پرتشریف Ù„Û’ جاکرخطبہ شروع فرمایا (مطالب السؤل ص Û²Û²Û³) Û”

امام حسن کی سرداری جنت

          آل محمدکی سرداری مسلمات سے ہے علماء اسلام کااس پراتفاق ہے کہ سرورکائنات Ù†Û’ ارشادفرمایاہے ”الحسن والحسین سیداشباب اہل الجنة وابوہماخیرمنہما“ حسن اورحسین جوانان جنت Ú©Û’ سردارہیں اوران Ú©Û’ والدبزرگواریعنی علی بن ابی طالب ان دونوں سے بہترہیں۔

جناب حذیفہ یمانی کابیان ہے کہ میں نے آنحضرت کوایک دن بہت زیادہ مسرورپاکرعرض کی مولاآج افراط شادمانی کی کیاوجہ ہے ارشادفرمایاکہ مجھے آج جبرئیل نے یہ بشارت دی ہے کہ میرے دونوں فرزندحسن وحسین جوانان بہشت کے سردارہیں اوران کے والدعلی ابن ابی طالب ان سے بھی بہترہیں (کنزالعمال ج ۷ ص ۱۰۷ ،صواعق محرقہ ص ۱۱۷) اس حدیث سے اس کی بھی وضاحت ہوگئی کہ حضرت علی صرف سیدہی نہ تھے بلکہ فرزندان سیادت کے باپ تھے۔

 

جذبہ اسلام کی فراوانی

          مؤرخین کابیان ہے کہ ایک دن ابوسفیان حضرت علی Ú©ÛŒ خدمت میں حاضرہوکرکہنے لگاکہ آپ آنحضرت سے سفارش کرکے ایک ایسامعاہدہ لکھوادیجئے جس Ú©ÛŒ روسے میں اپنے مقصدمیں کامیاب ہوسکوں آپ Ù†Û’ فرمایاکہ آنحضرت جوکچھ کہہ Ú†Ú©Û’ ہیں اب اس میں سرموفرق نہ ہوگا اس Ù†Û’ امام حسن سے شفارش Ú©ÛŒ خواہش Ú©ÛŒ ،آپ Ú©ÛŒ عمراگرچہ اس وقت صرف Û±Û´ ماہ Ú©ÛŒ تھی لیکن آپ Ù†Û’ اس وقت ایسی جرائت کاثبوت دیاجس کاتذکرہ زبان تاریخ پرہے لکھاہے کہ ابوسفیان Ú©ÛŒ طلب سفارش پرآپ Ù†Û’ دوڑکراس Ú©ÛŒ ڈاڈھی Ù¾Ú©Ú‘Ù„ÛŒ اورناک مروڑکرکہاکلمہ شہادت زبان پرجاری کرو،تمہارے لیے سب Ú©Ú†Ú¾ ہے یہ دیکھ کرامیرالمومنین مسرورہوگئے (مناقب آل ابی طالب جلد Û´ ص Û´Û¶) Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next