حضرت امام حسن عليه السلام



          امام زین العابدین فرماتے ہیں کہ امام حسن علیہ السلام زبردست عابد،بے مثل زاہد، افضل ترین عالم تھے آپ Ù†Û’ جب بھی حج فرمایاپیدل فرمایا،کبھی کبھی پابرہنہ حج Ú©Û’ لیے جاتے تھے آپ اکثرموت، عذاب،قبر،صراط اوربعثت ونشورکویادکرکے رویاکرتے تھے جب آپ وضوکرتے تھے توآپ Ú©Û’ چہرہ کارنگ زردہوجایاکرتاتھا اورجب نمازکے لیے Ú©Ú¾Ú‘ Û’ ہوتے تھے توبیدکی مثل کانپنے لگتے تھے آپ کامعمول تھاکہ جب دروازہ مسجدپرپہنچتے توخداکومخاطب کرکے کہتے میرے پالنے والے تیراگنہگاربندہ تیری بارگاہ میں آیاہے اسے رحمن ورحیم اپنے اچھائیوں Ú©Û’ صدقہ میں مجھ جیسے برائی کرنے والے بندہ کومعاف کردے آپ جب نمازصبح سے فارغ ہوتے تھے تواس وقت تک خاموش بیٹھے رہتے تھے جب تک سورج طالع نہ ہوجائے (روضة الواعظین بحارالانوار)Û”

آپ کازہد

          امام شافعی لکھتے ہیں کہ امام حسن علیہ السلام Ù†Û’ اکثراپناسارامال راہ خدامیں تقسیم کردیاہے اوربعض مرتبہ نصف مال تقسیم فرمایاہے وہ عظیم وپرہیزگارتھے۔

آپ کی سخاوت

          مورخین لکھتے ہیں کہ ایک شخص Ù†Û’ حضرت امام حسن علیہ السلام سے Ú©Ú†Ú¾ مانگادست سوال درازہوناتھاکہ آپ Ù†Û’ پچاس ہزاردرہم اورپانچ سواشرفیاں دے دیں اورفرمایاکہ مزدورلاکراسے اٹھوالے جا اس Ú©Û’ بعدآپ Ù†Û’ مزدورکی مزدوری میں اپناچغابخش دیا(مراة الجنان ص Û±Û²Û³) Û”

          ایک مرتبہ آپ Ù†Û’ ایک سائل کوخداسے دعاکرتے دیکھا خدایامجھ دس ہزاردرہم عطافرما آپ Ù†Û’ گھرپہنچ کرمطلوبہ رقم بھجوادی (نورالابصار ص Û±Û²Û²) Û”

          آپ سے کسی Ù†Û’ پوچھاکہ آپ توفاقہ کرتے ہیں لیکن سائل کومحروم واپس نہیں فرماتے ارشادفرمایاکہ میں خداسے مانگنے والاہوں اس Ù†Û’ مجھے دینے Ú©ÛŒ عادت ڈال رکھی ہے اورمیں Ù†Û’ لوگوں کودینے Ú©ÛŒ عادت ڈالی رکھی ہے میں ڈرتاہوں کہ اگراپنی عادت بدل دوں ØŒ توکہیں خدابھی نہ اپنی عادت بدل دے اورمجھے بھی محروم کردے (ص Û±Û²Û³) Û”

توکل کے متعلق آپ کاارشاد

          امام شافعی کابیان ہے کہ کسی Ù†Û’ امام حسن سے عرض Ú©ÛŒ کہ ابوذرغفاری فرمایاکرتے تھے کہ مجھے تونگری سے زیادہ ناداری اورصحت سے زیادہ بیماری پسندہے آپ Ù†Û’ فرمایاکہ خداابوذرپررحم کرے ان کاکہنادرست ہے لیکن میں تویہ کہتاہوں کہ جوشخص خداکے قضاوقدرپرتوکل کرے وہ ہمیشہ اسی چیزکوپسند کرے گا جسے خدااس Ú©Û’ لیے پسندکرے (مراة الجنان جلد Û± ص Û±Û²Ûµ) Û”

امام حسن حلم اوراخلاق کے میدان میں



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 next