حضرت امام جعفرصادق عليه السلام



آپ کی ولادت باسعادت

          آپ بتاریخ Û±Û·/ ربیع الاول Û¸Û³ Ú¾ مطابق Û²Û°Û· ءیوم دوشنبہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے (ارشادمفیدفارسی ص Û´Û±Û³ ،اعلام الوری ص Û±ÛµÛ¹ ،جامع عباسی ص Û¶Û° وغیرہ)Û”

          آپ Ú©ÛŒ ولادت Ú©ÛŒ تاریخ کوخداوندعالم Ù†Û’ بڑی عزت دے رکھی ہے احادیث میں ہے کہ اس تاریخ کوروزہ رکھناایک سال Ú©Û’ روزہ Ú©Û’ برابرہے ولادت Ú©Û’ بعدایک دن حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام Ù†Û’ فرمایاکہ میرایہ فرزندان چندمخصوص افراد میں سے ہے جن Ú©Û’ وجود سے خدانے بندوں پراحسان فرمایاہے اوریہی میرے بعد میراجانشین ہوگا(جنات الخلوج ص Û²Û·) Û”

          علامہ مجلسی لکھتے ہیں کہ جب آپ بطن مادرمیں تھے تب کلام فرمایاکرتے تھے ولادت Ú©Û’ بعدآپ Ù†Û’ کلمہ شہادتین زبان پرجاری فرمایاآپ بھی ناف بریدہ اورختنہ شدہ پیداہوئے ہیں (جلاء العیون ص Û²Û¶Ûµ) Û” آپ تمام نبوتوں Ú©Û’ خلاصہ تھے۔

اسم گرامی ،کنیت ،القاب

          آپ کااسم گرامی جعفر، آپ Ú©ÛŒ کنیت ابوعبداللہ ،ابواسماعیل اورآپ Ú©Û’ القاب صادق،صابروفاضل، طاہروغیرہ ہیں علامہ مجلسی رقمطرازہیں کہ آنحضرت Ù†Û’ اپنی ظاہری زندگی میں حضرت جعفربن محمدکولقب صادق سے موسوم وملقب فرمایاتھا اوراس Ú©ÛŒ وجہ بظاہریہ تھی کہ اہل آسمان Ú©Û’ نزدیک آپ کالقب پہلے ہی سے صادق تھا (جلاء العیون ص Û²Û¶Û´) Û”

          علامہ ابن خلکان کاکہناہے کہ صدق مقال Ú©ÛŒ وجہ سے آپ Ú©Û’ نام نامی کاجزو”صادق“ قرارپایاہے  (وفیات الاعیان جلد Û± ص Û±Û°Ûµ) Û”

          جعفرکے متعلق علماء کابیان ہے کہ جنت میں جعفرنامی ایک شیرین نہرہے اسی Ú©ÛŒ مناسبت سے آپ کایہ لقب رکھاگیاہے چونکہ آپ کافیض عام   نہرجاری Ú©ÛŒ طرح تھا اسی لیے اس لقب سے ملقب ہوئے (ارجح المطالب ص Û³Û¶Û± ،بحوالہ تذکرة الخواص الامة)Û”

          امام اہل سنت علامہ وحیدالزمان حیدرآبادی تحریرفرماتے ہیں،جعفر،چھوٹی نہریابڑی واسع (کشادہ ) امام جعفرصادق،مشہورامام ہیںبارہ اماموں میں سے اوربڑے ثقہ اورفقیہ اورحافظ تھے امام مالک اورامام ابوحنیفہ Ú©Û’ شیخ (حدیث)ہیں اورامام بخاری کونہیں معلوم کیاشبہ ہوگیاکہ وہ اپنی صحیح میں ان سے روایتیں نہیں کرتے اوریحی بن سعیدقطان Ù†Û’ بڑی بے ادبی Ú©ÛŒ ہے جوکہتے ہیں کہ میں ”فی منہ شئی ومجالداحب الی منہ“ میرے دل میں امام جعفرصادق Ú©ÛŒ طرف سے خلش ہے، میں ان سے بہترمجالدکوسمجھتاہوں ،حالانکہ مجالدکوامام صاحب Ú©Û’ سامنے کیارتبہ ہے؟ ایسی ہی باتوں Ú©ÛŒ وجہ سے اہل سنت بدنام ہوتے ہین کہ ان کوآئمہ اہل بیت سے Ú©Ú†Ú¾ محبت اوراعتقادنہیں ہے۔

          اللہ تعالی امام بخاری پررحم کرے کہ مروان اورعمران بن خطان اورکئی خوارج سے توانہوں Ù†Û’ روایت Ú©ÛŒ اورامام جعفرصادق سے جوابن رسول اللہ ہیں ان Ú©ÛŒ روایت میں شبہ کرتے ہیں (انواراللغتہ پارہ Ûµ ص Û´Û· طبع حیدرآباددکن)Û”



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next