حضرت امام جعفرصادق عليه السلام



          Û¹ Û”  جب اپنے کسی بھائی Ú©Û’ وہاں جاؤتوصدرمجلس میں بیٹھنے Ú©Û’ علاوہ اس Ú©ÛŒ ہرنیک خواہش کومان لو۔  

          Û±Û° Û” Ù„Ú‘Ú©ÛŒ (رحمت) نیکی ہے اورلڑکانعمت ہے خداہر نیکی پرثواب دیتاہے اورہرنعمت پرسوال کرے گا۔

          Û±Û± Û” جوتمہیں عزت Ú©ÛŒ نگاہ سے دیکھے تم بھی اس Ú©ÛŒ عزت کرو،اورجوذلیل سمجھے اس سے خودداری رتو۔ Û±Û² Û” بخشش سے روکناخداسے بدظنی ہے۔

۱۳ ۔ دنیامیں لوگ باپ داداکے ذریعہ سے متعارف ہوتے ہیں اورآخرت میں اعمال کے ذریعہ سے پہچانے جائیں گے۔

۱۴ ۔ انسان کے بال بچے اس کے اسیراورقیدی ہیں نعمت کی وسعت پرانہیں وسعت دینی چاہئے ورنہ زوال نعمت کااندیشہ ہے۔

Û±Ûµ Û” جن چیزوں سے عزت بڑھتی ہے ان میں تین یہ ہیں: ظالم سے بدلہ نہ Ù„Û’ØŒ اس پرکرم گستری جومخالف ہو،جواس کاہمدردنہ ہواس Ú©Û’ ساتھ ہمدردی کرے۔ Û±Û¶ Û” مومن وہ ہے جوغصہ میں جادہ حق سے نہ ہٹے اورخوشی سے باطل Ú©ÛŒ پیروی نہ کرے Û” Û±Û· ۔جوخداکی دی ہوئی نعمت پرقناعت کرے گا،مستغنی رہے گا۔ Û±Û¸ Û” جودوسروں Ú©ÛŒ دولت مندی پرللچائی نظریں ڈالے گا وہ ہمیشہ فقیررہے گا۔ Û±Û¹ Û”  جوراضی برضائے خدانہیں وہ خدا پراتہام تقدیرلگارہاہے۔

۲۰ ۔ جواپنی لغزش کونظراندازکرے گاوہ دوسروں کی لغزش کوبھی نظرمیں نہ لائے گا ۔ ۲۱ ۔ جوکسی پرناحق تلوارکھینچے گاتونتیجہ میں خودمقتول ہوگا ۲۲ ۔ جوکسی کوبے پردہ کرنے کی سعی کرے گاخودبرہنہ ہوگا ۲۳ ۔ جوکسی کے لیے کنواں کھودے گا خود اس میں گرجائے گا”چاہ کن راچاہ درپیش“

۲۴ ۔ جوشخص بے وقوفوں سے راہ ورسم رکھے گا،ذلیل ہوگا،جوعلماء کی صحبت حاصل کرے گا عزت پائے گا،جوبری جگہ دیکھے گا،بدنام ہوگا۔

۲۵ ۔ حق گوئی کرنی چاہئے خواہ وہ اپنے لیے مفیدہویامضر،۔ ۲۶ ۔ چغل خوری سے بچوکیونکہ یہ لوگوں کے دلوں میں دشمنی اورعدوات کابیج بوتی ہے۔

۲۷ ۔اچھوں سے ملو،بروں کے قریب نہ جاو،کیونکہ وہ ایسے پتھرہیں جن میں جونک نہیں لگتی ،یعنی ان سے فائدہ نہیں ہوسکتا(نورالابصارص ۱۳۴) ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next