حضرت امام جعفرصادق عليه السلام



          علامہ ابن حجرمکی اورعلامہ شبلنجی رقمطرازہیں کہ اعیان آئمہ میں سے ایک جماعت مثل یحی بن سعیدبن جریح،امام مالک ،امام سفیان ثوری بن عینیہ،امام ابوحنیفہ ،ایوب سجستانی Ù†Û’ آپ سے حدیث اخذکی ہے ،ابوحاتم کاقول ہے کہ امام جعفرصادق  ایسے ثقہ میں لایسئل عنہ مثلہ کہ آپ ایسے شخصوں Ú©ÛŒ نسبت Ú©Ú†Ú¾ تحقیق اوراستفساروتفحص Ú©ÛŒ ضرورت ہی نہیں ،آپ ریاست Ú©ÛŒ طلب سے بے نیازتھے اورہمیشہ عبادت گزاری میں بسرکرتے رہے ،عمرابن مقدام کاکہناہے کہ جب میں امام جعفرصادق علیہ السلام کودیکھتاہوں تومجھے معاخیال ہوتاہے کہ یہ جوہررسالت Ú©ÛŒ اصل وبنیادہیں (صواعق محرقہ ص Û±Û²Û° ،نورالابصار، ص Û±Û³Û± ،حلیة الابرارتاریخ آئمہ ص Û´Û³Û³) Û”

 

 

بادشاہان وقت

          آپ Ú©ÛŒ ولادت Û¸Û³ Ú¾ میں ہوئی ہے اس وقت عبدالملک بن مروان بادشاہ وقت تھا پھرولید،سلیمان،عمربن عبدالعزیز،یزیدبن عبدالملک ،ہشام بن عبدالملک،ولیدبن یزیدبن عبدالملک ،یزیدالناقص، ابراہیم ابن ولید،اورمروان الحمار،علی الترتیب خلیفہ مقررہوئے مروان الحمارکے بعدسلطنت بنی امیہ کاچراغ Ú¯Ù„ ہوگیا اوربن عباس Ù†Û’ حکومت پرقبضہ کرلیا،بنی عباس کاپہلابادشاہ ابوالعباس ،سفاح اوردوسرا منصور دوانقی ہواہے ۔ملاحظہ ہو(اعلام الوری) تاریخ ابن الوردی ،تاریخ ائمہ ص Û´Û³Û¶) Û”

          اسی منصورنے ابنی حکومت Ú©Û’ دوسال گزرنے Ú©Û’ بعدامام جعفرصادق علیہ السلام کوزہرسے شہیدکردیا(انوارالحسینہ جلد Û± ص ÛµÛ°) Û”

عبدالملک بن مروان کے عہدمیں آپ کاایک مناظرہ

          حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام Ù†Û’ بے شمارعلمی مناظرے فرمائے ہیں آپ Ù†Û’ دہریوں، قدریوں،کافروں اوریہودیوں ونصاری کوہمیشہ شکست فاش دی ہے کسی ایک مناظرہ میں بھی آپ پرکوئی غلبہ حاصل نہیں کرسکا،عہدعبدالملک بن مروان کاذکرہے کہ ایک قدریہ مذہب کامناظراس Ú©Û’ دربارمیں آکرعلماء سے مناظرہ کاخوہشمندہوا،بادشاہ Ù†Û’ حسب عادت اپنے علماء کوطلب کیااوران سے کہاکہ اس قدریہ مناظرسے مناظرہ کروعلماء Ù†Û’ اس سے کافی زورآزمائی Ú©ÛŒ مگروہ میدان مناظرہ کاکھلاڑی ان سے نہ ہارسکا، اورتمام علماء عاجزآگئے اسلام Ú©ÛŒ شکست ہوتے ہوئے دیکھ کر عبدالملک بن مروان Ù†Û’ فوراایک خط حضرت امام محمدباقرعلیہ السلام Ú©ÛŒ خدمت میں مدینہ روانہ کیااوراس میں تاکیدکی کہ آپ ضرورتشریف لائیں حضرت امام محمدباقرکی خدمت میں جب اس کاخط پہنچاتوآپ Ù†Û’ اپنے فرزندحضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے فرمایاکہ بیٹامیں ضعیف ہوچکاہوں تم مناظرہ Ú©Û’ لیے شام Ú†Ù„Û’ جاؤ حضرت اما Ù… جعفرصادق علیہ السلام اپنے پدربزرگوارکے حسب الحکم مدینہ سے روانہ ہوکرشام پہنچ گئے۔

          عبدالملک بن مروان Ù†Û’ جب امام محمدباقرعلیہ السلام Ú©Û’ بجائے امام جعفرصادق علیہ السلام کودیکھاتوکہنے لگاکہ آپ ابھی Ú©Ù… سن ہیں اوروہ بڑاپرانامناظر ہے ،ہوسکتاہے کہ آپ بھی اورعلماء Ú©ÛŒ طرح شکست کھاجائیں ،اس لیے مناسب نہیں کہ مجلس مناظرہ منعقدکی جائے حضرت Ù†Û’ ارشادفرمایا،بادشاہ توگھبرا نہیں، اگرخدانے چاہاتومیں صرف چندمنٹ میں مناظرہ ختم کردوں گاآپ Ú©Û’ ارشادکی تائیددرباریوں Ù†Û’ بھی Ú©ÛŒ اورموقعہ مناظرہ پرفریقین آگیے۔

          چونکہ قدریوں کااعتقادہے کہ بندہ ہی سب Ú©Ú†Ú¾ ہے، خداکوبندوں Ú©Û’ معاملہ میں کوئی دخل نہیں،اورنہ خداکچھ کرسکتاہے یعنی خداکے Ø­Ú©Ù… اورقضاوقدروارادہ کوبندوں Ú©Û’ کسی امرمیں دخل نہیں لہذا حضرت Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ پہلی کرنے Ú©ÛŒ خواہش پرفرمایاکہ میں تم سے صرف ایک بات کہنی چاہتاہوں اوروہ یہ ہے کہ تم ”سورہ حمد“پڑھو،اس Ù†Û’ پڑھناشروع کیا جب وہ ”ایاک نعبدوایاک نستعین“ پرپہنچاجس کاترجمہ یہ ہے کہ میں صرف تیری عبادت کرتاہوں اوربس تھجی سے مدد چاہتاہوں توآپ Ù†Û’ فرمایا،ٹہرجاؤاورمجھے اس کاجواب دوکہ جب خداکوتمہارے اعتقاد Ú©Û’ مطابق تمہارے کسی معاملہ میں دخل دینے کاحق نہیں توپھرتم اس سے مدد کیوں مانگتے ہو، یہ سن کروہ خاموش ہوگیااورکوئی جواب نہ دے سکا،بالآخرمجلس مناظرہ برخواست ہوگئی اوربادشاہ Ù†Û’ بے حدخوش ہوا(تفسیر برہان جلد Û± ص Û³Û³) Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next