حضرت امام جعفرصادق عليه السلام



علم النجوم

          علم النجوم Ú©Û’ بارے میں اگرآپ Ú©Û’ کمالات دیکھناہوں توکتب طوال کامطالعہ کرنا چاہئے آپ Ù†Û’ نہایت جلیل علماء علم النجوم سے مباحثہ اورمناظرہ کرکے انہیں انگشت بدندان کردیاہے ،بحارالانوار،مناقب شہرآشوب ،دمعہ ساکبہ ،وغیرہ میں آپ Ú©Û’ مناظرے موجود ہیں علماء کافیصلہ ہے کہ علم نجوم حق ہے لیکن اس کاصحیح علم آئمہ اہلبیت Ú©Û’ علاوہ کسی کونصیب نہیں ،یہ دوسری بات ہے کہ حلقہ گوشان مودت نورہدایت سے کسب ضیا کرلیں۔

علم منطق الطیر

          صادق آل محمددیگرآئمہ Ú©ÛŒ طرح منطق الطیرسے بھی باقاعدہ واقف تھے، جوپرندہ یاکوئی جانورآپس میں بات چیت کرتاتھااسے آپ سمجھ لیاکرتے تھے اوربوقت ضرورت اس Ú©ÛŒ زبان میں تکلم فرمایاکرتے تھے مثال Ú©Û’ لیے ملاحظہ ہو،کتاب تفسیرلباب التاویل جلد Ûµ ص Û±Û±Û³ ،معالم التنزیل ص Û±Û±Û³ ،عجائب القصص ص Û±Û°Ûµ ØŒ نورالابصار ص Û³Û±Û± ،طبع ایران میں ہے کہ صادق آل محمدنے قبرنامی پرندہ جس Ú©Ùˆ (چکور) یاچنڈول کہتے ہیں کہ بولتے ہوئے اصحاب سے فرمایا کہ تم جانتے ہے یہ کیاکہتاہے اصحاب Ù†Û’ صراحت Ú©ÛŒ خواہش Ú©ÛŒ توفرمایایہ کہتاہے ”اللہم العن مبغضی محمدوآل محمد“ خدایامحمد،آل محمدسے بغض رکھنے والوں پرلعنت کر،فاختہ Ú©ÛŒ آوازپرآپ Ù†Û’ کہاکہ اسے گھرمیں نہ رہنے دو،یہ کہتی ہے کہ ”فقدتم فقدتم“ خداتمہیں نیست ونابودکرے، وغیرہ وغیرہ۔

حضرت امام صادق علیہ السلام اورعلم الاجسام

          مناقب بن شہرآشوب اوربحارالانوارجلد Û±Û´ میں ہے کہ ایک عیسائی Ù†Û’ حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے علم طب Ú©Û’ متعلق سوالات کرتے ہوئے جسم انسان Ú©ÛŒ تفصیل پوچھی آپ Ù†Û’ ارشادفرمایاکہ خداوندعالم Ù†Û’ انسان Ú©Û’ جسم میں Û±Û² وصل دوسواڑتالیس ہڈیاں اورتین سوساٹھ رگیں خلق فرمائی ہیں، رگیں تمام جسم کوسیراب کرتی ہیں ،ہڈیاں جسم کو،گوشت ہڈیوں کواوراعصاب گوشت کوروکے رہتے ہیں۔

حضرت امام صادق علیہ السلام کی انجام بینی اوردوراندیشی

          مورخین لکھتے ہیں کہ جب بنی عباس اس بات پرآمادہ ہوگئے کہ بنی امیہ کوختم کردیں ،توانہوں Ù†Û’ یہ خیال کیاکہ آل رسول Ú©ÛŒ دعوت کاحوالہ دئیے بغیرکام چلنا مشکل ہے لہذاوہ امدادوانتقام آل محمدکی طرف دعوت دینے Ù„Ú¯Û’ اوریہی تحریک کرتے ہوئے اٹھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوئے جس سے عام طورپرآل محمدیعنی بنی فاطمہ Ú©ÛŒ اعانت سمجھی جاتی تھی ،اسی وجہ سے شیعیان بنی فاطمہ کوبھی ان سے ہمدردی پیداہوگئی تھی اوروہ ان Ú©Û’ معاون ہوگئے تھے اوراسی سلسلہ میں ابوسلمہ جعفربن سلیمان کوفی آل محمد Ú©ÛŒ طرف سے وزیرتجویزکئے تھے یعنی یہ گماشتہ Ú©Û’ طورپرتبلیغ کرتے تھے انہیں امام وقت Ú©ÛŒ طرف سے کوئی اجازت حاصل نہ تھی،یہ بنی Ú©Û’ مقابلہ میں بڑی کامیابی سے کام کررہے تھے جب حالات زیادہ سازگارنظرآئے توانہوں Ù†Û’ امام جعفرصادق علیہ السلام اورابومحمدعبداللہ بن حسن کوالگ الگ ایک ایک خط لکھاکہ آپ یہاں آجائیں تاکہ آپ Ú©ÛŒ بیعت Ú©ÛŒ جائے۔

          قاصداپنے اپنے خطوط Ù„Û’ کرمنزل تک پہنچے، مدینہ میں جس وقت قاصدپہنچا وہ رات کاوقت تھا،قاصدنے عرض Ú©ÛŒ مولامیں،ابوسلمہ کاخط لایاہوں حضوراسے ملاحظہ فرماکرجواب عنایت فرمائیں۔

          یہ سن کرحضرت Ù†Û’ چراغ طلب کیااورخط Ù„Û’ کراسی وقت Ù¾Ú‘Ú¾Û’ بغیرنذرآتش کردیااورقاصدسے فرمایاکہ ابوسلمہ سے کہناکہ تمہارے خط کایہی جواب تھا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next